پس اَے بھائیو میں خُدا کی [تمام] رحمتیں یاد دِلا کر تم سے التماس کرتا ہوں کہ اپنے بدن ایسی قربانی ہونے کے لئے نذر کرو[اپنے تمام اعضا اور صلاحیتیں اُس کو پیش کرو] جوزِندہ اور پاک اور خُدا کو پسندِیدہ ہو۔ یہی تمہاری معقول عبادت ہے۔ (رومیوں ۱۲ : ۱)
خُدا آپ کو چاہتا ہے! وہ کبھی کبھی ملاقات کرنا نہیں چاہتا بلکہ آپ کے دِل کو پورے طور پراپنی تحویل میں لینا چاہتا ہے، ۔ لوگ اکثر شکایت کرتے ہیں کہ وہ خُداوند یسوع کے نام میں دُعا کرتے ہیں لیکن کچھ نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔۔ لیکن غور کریں کہ وہ اس کے ساتھ کتنا وقت گزارتے ہیں، بالکل واضح ہے کہ وہ اُس کے ساتھ ’’کبھی کبھارملاقات‘‘ کرتے ہیں۔ جب تک میں نے اپنے شوہر سے شادی نہیں کی میرے نام کے ساتھ اُن کا نام نہیں جڑا۔ خُداوند یسوع میسح کلیسیا کے ساتھ بیاہ کے بندھن میں بندھنا چاہتا ہے۔
خُدا کی قربت کے باعث اُس کی قدرت ہماری زندگیوں میں کام کرتی ہے۔ مسکرانا، پُرتپاک ہوکرملنا اورمدھم احساسات کو قربت کا نام نہیں دیا جاسکتا ۔ قریبی تعلق میں لوگ ایک دوسرے کو درست مشورہ دیتے ہیں اور دوںوں فریقین کے بیچ پوری دیانتداری ہوتی ہے۔ خدا کے ساتھ قریبی تعلق میں ہم خوبصورت لمحات سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات ایسے لمحات بھی آتے ہیں جب وہ چاہتا ہے کہ ہم دیانتداری سے ان باتوں کی طرف اپنی توجہ مبزول کریں جنھیں تبدیل ہونے کی ضرورت ہے۔
کچھ لوگوں نے ابھی تک یہ نہیں سیکھا کہ ان کے اطمینان کا دریا اس وقت بہے گا جب وہ اپنے آپ کو خُدا کے سپرد کریں گے اور فوری طور پر اس کی فرمانبرداری کریں گے۔ وہ اس گھوڑے کے اُس بچّہ کی مانند ہیں جو اپنے منہ میں لگی ہوئی لگام کو نکالنا چاہتا ہے؛ جب کہ خُدا اس لگام کو ہماری راھنمائی کے لئے استعمال کرسکتا ہے تاکہ ہم محفوظ اور افراط کی جگہ پرجہاں مہیا کیا جائے گا پہنچ جائیں ۔
بعض لوگ خُدا کو اپنی زندگی کی باگ سونپنا نہیں چاہتے لیکن جس محفاظت اور اطمینان کی وہ تلاش کرتے ہیں اُسے کبھی بھی حاصل نہیں کرپائیں گے جب تک وہ پاک روح کے سامنے پورے طور پر گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔ وہ آپ کو چاہتا ہے اس کو اپنا سب کچھ دے دیں۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: اپنی زندگی کو خُدا کی مکمل تحویل میں دے دیں۔