
دیکھو! خُداوند کی نگاہ اُن پر ہے جو اُس سے ڈرتے [جو اس کی تعظیم کرتے اور خدا ترسی سے اُس کی عبادت کرتے ہیں] ہیں جو اُس کی شفقت کے اُمیدوار ہیں۔ (زبور ۳۳ : ۱۸)
مجھے وہ وقت یاد ہے جب میں بہت سرگرمی سے خُدا کی آواز سُننے کی کوشش میں تھی لیکن ڈرتی تھی کہ کہیں مجھ سے غلطی نہ ہوجائے گی۔ اُس وقت میں خُدا کی آواز سُننے کی مشق کررہی تھی۔ خُدا کے روح کی راھنمائی میں چلنا میرے لئے نئی بات تھی اور میں ڈرتی تھی کیونکہ مجھے خدا کی آواز سُننے کا کافی تجربہ نہیں تھا اسلئے میں یہ جان نہیں سکتی تھی کہ کیا میں واقعی خُدا کی آواز سُن رہی ہوں یا نہیں۔ میں یہ نہیں جانتی تھی کہ اگر ہمارے دل ٹھیک ہیں تو خدا ہماری ظاہری خطاوٗں سےدرگزر کردیتا ہے۔
وہ مجھ سے بات کررہا تھا اورچاہتا تھا کہ میں اِیمان کا قدم اُٹھاوٗں اورکچھ کروں، لیکن میں یہ کہتی جارہی تھی، ’’اَے خداوند اگریہ تیری آواز نہ ہوئی تو؟ کیا واقعی یہ تیری آواز ہے؟ اگر نہیں تو مجھ سےغلطی نہ ہوجائے؟ میں تجھے کھونے سے ڈرتی ہوں، اَے خدا!‘‘
اس نے مجھ سے بات کی اور سادگی سے مجھے بتایا کہ ، ’’جائیس فکر نہ کرو۔ اگر تم مجھے کھودو گی تو بھی میں تمہیں ڈھونڈ لوں گا۔‘‘ ان الفاظ نے مجھے حوصلہ دیا کہ وہ کروں جو خُدا مجھے کرنے کے لئے بلا رہا ہے اور میرے دل کوبڑااطمینان حاصل ہوا۔ پہلی دفعہ یہ بات سننے کے بعد بھی کئی دفعہ اس بات نے مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ بخشا ہے ۔ آج یہ بات آپ کو بتانے کا مقصد آپ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ آپ خدا کی مرضی کے مطابق ایمان سے قدم بڑھائیں ۔
اگر آپ اپنی زندگی میں کسی بھی چیز سے زیادہ خدا کی مرضی کو چاہتے ہیں اور اگر آپ نے خُدا کی آواز سُننے کے لئے سب کوششیں کرڈالی ہیں تو پھر آپ کو چانس لینا پڑے گا، قدم بڑھائیں اور ایمان رکھیں۔ اگر آپ سے کوئی غلطی ہوبھی جائے توخُدا اس کو ٹھیک کردے گا اور آپ کی بھلائی کے لئے کام کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے خُدا کی آواز سُنی ہے تو چانس لیں اور اُس کو کھونے سے نہ ڈریں۔