خُدا اپنا پیغام پہنچا دیتا ہے

سو تو خُداوند اپنے خُدا کی بات سُننا…۔  (استثنا ۲۷ : ۱۰)

جیسا کہ آپ جانتے ہیں بعض اوقات خُدا ہم سے دوسرے لوگوں کے وسیلہ سے بات کرتا ہے۔ مجھے ایک خاص وقت یاد ہے جب خُدا نے میری زندگی کے کسی معاملہ کے بارے میں مجھ سے ڈیو کے وسیلہ سے کلام کیا۔ جب اُنہوں نے وہ بات مجھ سے شیئر کی میں بہت غصہ میں آگئی۔ ڈیو نے سادگی سے کہا، ’’تم جو چاہو سو کرو؛ میں تمہیں صرف وہ بتا رہا ہوں جو میرا اِیمان ہے کہ خُدا نے مجھ پر ظاہر کیا ہے۔‘‘ انہوں نے مجھے اپنی بات کی سچائی کے بارے میں قائل کرنے کی کوشش نہیں کی؛ اُنہوں نے تو بس وہ بات مجھ تک پہنچا دی جو ان کے اِیمان کے مطابق خُدا نے ان سے کہی تھی۔ اگلے تین دِن میں خُدا نے مجھے قائل کرلیا کہ اُس نے جو کلام ڈیو سے کیا تھا وہ ٹھیک تھا۔ میں نے بہت آنسو بہائے کیونکہ میں اِس بات کا اقرار کرنے میں شرمندگی محسوس کررہی تھی کہ ڈیو صیح کہہ رہے تھے!

ڈیو کے وسیلہ سے جوعلمیت کا کلام خُدا نے مجھ سے کیا میں اسے سمجھنے میں کامیاب ہو چکی تھی کہ کیوں میں اپنی زندگی کے ایک مخصوص حصّہ میںِ مشکل محسوس کررہی تھی۔ میں اس معاملہ کے تعلق سے خُدا کی تلاش کررہی تھی اور مجھے کوئی جواب نہیں مل رہا تھا۔ ڈیو سے مجھے وہ جواب مل گیا لیکن یہ مجھے اچھّا نہیں لگا کیونکہ اِس طرح مجھ  پر تنقید اورعیب جوئی کے گناہ کا  الزام لگا۔ حقیقت یہ تھی کہ میں اس کے بارے میں سننا نہیں چاہتی تھی شاید یہی وجہ تھی کہ خُدا نے ڈیو سے بات کی ۔۔۔۔۔۔ کیونکہ وہ جانتا تھا کہ میں اُس سے یہ کلام نہیں حاصل کرپاوٗں گی۔

اس تجربہ سے میری زندگی پرجوگہرا اَثر ہوا میں اس کو بیان نہیں کرسکتی۔ اگرخُدا نے مجھ سے براہٰ راست کلام کیا ہوتا تو بھی مجھے یقین ہے کہ میں نے سبق سیکھ لیا ہوتا لیکن ڈیو کے وسیلہ سے مجھ سےکلام کرنے سے جو اَثر مجھ پر ہوا وہ اس سے کہیں زیادہ موثر تھا۔

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرناچاہتی ہوں کہ ایسے قابلِ اعتبار لوگوں کے توسط سے خُدا کی آواز سننے کے لئے تیار رہیں جو خُدا کی آواز پہچانتے ہیں اور آپ تک خُدا کی آواز پہنچانے کے لئے تیار ہیں کیونکہ وہ آپ سے پیارکرتے ہیں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  ہر روز خُدا سے کہیں کہ وہ آپ سے بات کرے؛ جب چاہے اور جس کے وسیلہ سے چاہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon