خُدا بہت کچھ کہنا چاہتا ہے

اور بھی بہت سے کام ہیں جو یسوع نے کئے اگر وہ جُدا جُدا [تفصیل سے] لکھے جاتے تو میں سمجھتا ہوں کہ جوکتابیں لکھی جاتیں اُن کے لئے دُنیا میں گُنجایش (جگہ) نہ ہوتی۔  (یُوحنّا ۲۱ : ۲۵)

خُدا ہم پراپنے فرزند ہونے کی حیثیت سے بہت کچھ ظاہر کرنا چاہتا ہے۔ اگرہم خُدا کی آواز سُننے کو اپنا طرزِزندگی بنانا چاہتے ہیں، تو جب وہ ہم سےبات کرے ہمیں اُس کی فرمانبرداری کرنے کے لئے تیاررہنا چاہیے ۔ جب بھی ہم سُنتے اورفرمانبرداری کرتے ہیں تو اُس وقت  خُدا کی آوازسُننے اور اُس کی چاہت کو سمجھنے کے لئے ہم زیادہ حساس ہوجاتے ہیں۔

میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں تاحیات طالبِ علم رہنے کا موقع بخشا گیا ہے ۔ میں اپنی زندگی میں ہرروز کچھ نہ کچھ سیکھنا چاہتی ہوں۔ خُدا کے ساتھ چلنا مسلسل سفر ہے۔ یہ محنت طلب کام ہے جس میں ہمیں خُدا کی آواز سُننے اور پاک رُوح کی راھنمائی میں چلنے کی ضرورت ہے ۔  پاک رُوح کے پاس آج اور ہرروزآپ کو سیکھانے کے لئے بہت کچھ ہے۔ آج محض اپنا فرض سمجھ کر بائبل نہ پڑھیں بلکہ سیکھنے کی خواہش کے ساتھ اس کو پڑھیں تو آپ ضرور کچھ نیا سیکھیں گے جوآپ پہلے نہیں جانتے تھے۔ پاک روح ہمارا اُستاد ہے اور میرا ایمان ہے کہ اگر ہم اپنا دِل کھولیں اور سُنیں تو ہر روز کے لئےاس کے پاس کچھ خاص ہے۔ آج آپ کے دل کی پکار یہ ہونی چاہیے کہ ’’اَے خُدا میں تیرے اور تیری راہوں  کے بارے میں زیادہ سے زیادہ سُننا چاہتا/چاہتی ہوں اور فوراً تیری فرمانبرداری کرنا چاہتا/چاہتی ہوں۔‘‘


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: آپ مسیح میں ہروقت بڑھ رہے اور سیکھ رہے ہیں۔ دیکھیں کہ آپ نے کتنا سفر طے کرلیا ہے اورکتنا سفر ابھی باقی ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon