خُدا تسلّی اور دِلاسہ دیتا ہے

ہمارےخُداوند یسوع مسیح کے خُدا اور باپ کی حمد ہو جو رحمتوں (ترس اور رحم) کا باپ اور ہر طرح کی تسلّی (دلاسے اور حوصلہ افزائی کا) کا [منبع ہے] خُدا ہے۔ (۲ کرنتھیوں ۱ : ۳)

ہم سب کی خواہش ہے کہ ہمیں قبول کیا جائے اورکوئی ہمیں رد نہ کرے۔ میں اس تنہائی، چھوڑے جانے کے احساس اور جذباتی درد سے گھبراتی ہوں جو رد کئے جانے کے سبب سے پیدا ہوتے ہیں لیکن میں نے کئی سالوں تک ان کا تجربہ کیا ہے، اور میں یہ نہیں جانتی تھی کہ میں ان کے تعلق سے کچھ کرسکتی ہوں۔ خُدا کا شکر ہو کہ اب سب کچھ بدل گیا ہے!

کچھ سال پہلے ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کے سبب سے میرا رد کئے جانےکا وہ پُرانا درد لوٹ آیا۔ میں نے اس شخص کی طرف رجوع کیا جس نے میرے بچپن میں مجھے بہت تکلیف پہنچائی تھی۔ اس نےمجھ سے معافی نہیں مانگی بلکہ ایک ایسے کام کے لئے مجھے موردِ الزام ٹھہرایا جس میں میرا کوئی قصور نہیں تھا یہ ایک بالکل واضح پیغام تھا کہ اُس شخص کو مجھ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

میں کہیں چھپ جانا چاہتی تھی اور خود ترسی میں مبتلا تھی لیکن میں نے فوراً خُدا سے پاک رُوح کے اطمینان کے لئے دُعا کی۔ میں نے اُس سے کہا کہ وہ میرے زخمی جذبات کو شفا بخشے اور مجھے خُداوند یسوع کی مانند معاملات کو سلجھانےکی توفیق عطا کرے ۔ جب میں نے خُدا پر تکیہ کیا میں نے بڑی تسلی محسوس کی جیسے کسی نے میرے زخموں پر مرہم رکھ دیا ہو۔

میں نے خُدا سے کہا کہ وہ اس شخص کو معاف کردے جس نے مجھے تکلیف پہنچائی تھی اور اس نے مجھے ایک کہاوت یاد دلادی ’’زخمی لوگ دوسروں کو زخمی کرتے ہیں۔‘‘ اس کے اس ذاتی گہرے، شخصی، جواب نے میری زخمی رُوح میں شفا بھر دی۔

خُدا تمام اطمینان، تسلّی اور حوصلہ کا سرچشمہ ہے۔ برائے مہربانی اس کے ساتھ ایک قریبی تعلق قائم کرنے کے لئے جو کچھ آپ کرسکتے ہیں وہ کریں کیونکہ اس طرح آپ اُس کی آواز سُن پائیں گے، اس کا اطمینان اور شفا حاصل کریں گے اور اس کی حوصلہ افزائی اورعیادت سے زور پائیں گے ۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا جانتا ہے کہ اطمینان پانا کس قدر ضروری ہے؛ اسی لئے تو اُس نے آپ کو تو پاک رُوح بخشا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon