خُدا تک رسائی

خُدا تک رسائی

جِس میں ہم کو اُس پر اِیمان رکھنے کے سبب سے دِلیری (ہمت اور اعتماد) ہے اور بھروسے کے (آزادی کے ساتھ اور بغیر کسی خوف کے خُدا تک غیر مشروط پہنچ) ساتھ رسائی۔  اِفِسیوں  3 : 12

ہماری روحانی زندگی کی ہر بات خُدا پر ہمارے شخصی اِیمان اور اُس کے ساتھ ہمارے شخصی تعلق پرمنحصر ہے۔ ہم اس رشتے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں کیونکہ صلیب پر یسوع کی موت ہمیں اپنے آسمانی باپ تک مفت، بلا روک ٹوک رسائی فراہم کرتی ہے۔ اور ہم اپنے اِیمان کے ذریعہ سے اُس کے ساتھ گہرا اورجوش بھراتعلق قائم رکھ سکتے ہیں۔

شُکر ہے کہ ہم کسی بھی عام انسان کی طرح کسی بھی وقت دُعا کے ذریعے خُدا تک مفت رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ جاننا بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہم بغیر کسی خوف کے اور مکمل آزادی کے ساتھ کائنات کے خالق سے دلیری کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں۔ خُدا آپ سے پیار کرتا ہے اور آپ کے ساتھ شخصی تعلق قائم کرنا چاہتا ہے— یہ کتنی شانداربات ہے! خُدا پر شخصی اِیمان اس کی طرف سے لامحدود امداد کے دروازے کھولتا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

تیرا شُکر ہو اَے باپ کہ میں تیرے ساتھ شخصی تعلق قائم رکھ سکتا/سکتی ہوں۔ آج میں تیرے فضل کے تخت کے سامنے دلیری سے حاضر ہوں، درخواستوں اور التجاؤں کے ساتھ نہیں بلکہ ان تمام کاموں کے لئے شکرگزاری سے بھراہوا  تیرے پاس آتا/آتی ہوں جو تو نے میرے لئے کئے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon