خُدا سب باتوں کی فِکر کرتا ہے

خُدا سب باتوں کی فِکر کرتا ہے

کیا پیسے کی دو چڑیا ں نہیں بِکتیں؟ اور اُن میں سے ایک بھی تمہارے باپ کی مرضی [آگاہی]  کے بغیر زمین پر نہیں گِرسکتی۔ بلکہ تمہارے سَر کے بال بھی گنے گئے ہیں۔ پس ڈرو نہیں۔ تمہاری قدر تو بہت سی چڑیوں سےزیادہ ہے۔     ( متی ۱۰ : ۲۹ ۔ ۳۱)

پاک روح کی قوت کے وسیلہ سے خُد اہر روز آپ سے کلام کرنا چاہتا ہے۔ وہ قدم بہ قدم آپ کو مصیبت سے دُور اوراُن اچھّی چیزوں کی طرف لے جانا چاہتا ہے جو اُس نے آپ کے لئے رکھی ہوئی ہیں۔ وہ آپ کی زندگی میں چھوٹی سے چھوٹی بات کی بھی فکر کرتا ہے۔ آج کی آیات کے مطابق اُس نے آپ کے سَر کے بال تک گنے ہوئے ہیں۔ وہ آپ کے دِل کی خواہشات کی بھی پرواہ کرتا ہے اور آپ کواُس سچائی سے واقف کرنا چاہتا ہے جو آپ کو تمام فکر اور خوف سےآزاد کردے گی۔

جیسا ہم زبور ۱۳۹ : ۱۶ میں پڑھتے ہیں کہ خُدا ہمارے ساتھ قریبی تعلق قائم کرنا چاہتا ہے اور اُس کا یہ منصوبہ ہمارے پیدا ہونے سے بہت پہلے کا ہے: ’’ تیری آنکھوں نے میرے بے ترتِیب مادّے کو دیکھا اور جو ایّام [میری زندگی کے] میرے لئے مقرّر تھے وہ سب تیری کِتاب میں لکھے تھے جب کہ ایک بھی وجُود میں نہ آیا تھا۔‘‘ خُدا ہمارے تمام ایّام سے واقف ہے اور ہم میں سے ہر ایک کے لئے منصوبہ رکھتا ہے۔ اگر ہم ہر روزاُس سے پوچھیں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے اور اِیمان سے اُس کی رہنمائی کو قبول کریں گے توہم اپنی زندگیوں میں اُس کی مرضی اور منصوبہ کو سرانجام دےسکیں گے۔

یہ بات سمجھنا دشوار ہے کہ زمین پر رہنے والے ہر شخص کے لئے خُدا نےایک منصوبہ بنا رکھا ہے لیکن یہ جان کر بڑی تسلی ملتی ہے کہ وہ ابتری کو بامقصد اور قیمتی چیز میں بدل سکتا ہے۔ خُد اکو جاننے میں وقت گزاریں کیونکہ اُس کے ساتھ قریبی تعلق کی بدولت اس کے منصوبہ پر سے پردہ اُٹھ سکتا ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  یاد رکھیں کہ خُدا چڑیوں کا بھی دھیان رکھتا ہے۔۔۔۔۔۔ جوکچھ آج آپ کی زندگی میں ہونے والا ہے وہ خُدا کے اختیار میں ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon