خُدا پر بھروسہ کرتے رہیں

خُدا پر بھروسہ کرتے رہیں

لیکن وہ اُس راستہ کو جس پر میں چلتا ہوں جانتا ہے (اس کو اس کی فکر ہے، سہراتا ہے، اور اس کی طرف متوجہ ہوتا ہے)۔ جب وہ مجھے تالے گا تو میں سونے کی مانند نِکل آؤں گا (پاک اور چکمدار)۔  ایوب 23 : 10

ہماری زندگی میں ہمیشہ ایسے حالات ہوں گے جب ہمیں خُدا پر بھروسہ کرنے کی ضرورت ہوگی اور اس دوران چاھےحالات کچھ بھی کیوں نہ ہوجائیں اورشاید کچھ باتیں ہمیں سمجھ میں آئیں اور کچھ باتیں بالکل بھی سمجھ میں نہ آئیں۔ اس لئے ہم اکثر خُدا سے یہ کہتے ہیں کہ "میری زندگی میں کیا ہورہا ہے؟ تو کیا کر رہا ہے؟ یہ کیسے حالات ہیں؟ مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آرہا۔” بعض اوقات ایسا لگتا ہے کہ حالات ہمیں بالکل اُلٹ سمت میں لے جارہے ہیں اس بات کےجوخدا نےہم پر پہلے ظاھر کی تھی اور ہم  ایسا محسوس بھی کرتے ہیں۔

یہ وہ وقت ہوتا ہے جب بہت سے لوگ ہمت ہار دیتے ہیں اور کوئی ایسا کام شروع کردیتے ہیں جو ان کے لئے زیادہ سہل اور آسان ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنی زندگی میں کسی ایسے مقام پر ہیں جہاں سب کچھ آپ کی سمجھ سے باہر ہے تو خُدا پر بھروسہ کرنا جاری رکھیں۔ وہ آپ کے قریب ہے۔ اس نے آپ کو چھوڑا نہیں ہے۔ وہ آپ کو پار لگائے گا۔

خدا پر بھروسہ کرنا ایسی بھروسہ والی بات ہو ہی نہی سکتی جس میں میں سوالات کے جوابات نہ ملنا شامل نہ ہو  کوئی بات نہیں جس کے لئے ہم خُدا پربھروسہ کریں اور ہمیں ہمارےسوالوں کے جواب نہ ملیں۔ جب تک خُدا ہمیں تربیت دے رہا ہے کہ ہم بھروسہ کرنا سیکھیں اس وقت تک ہماری زندگی میں ہمیشہ ایسی باتیں ہوتی رہیں گی جنھیں ہم سمجھ نہیں سکتے۔ جب تک آسمان خاموش ہے اس وقت تک آپ وہ کام کرنا جاری رکھیں جو آپ کررہے ہیں اورجس میں آپ مہارت رکھتے ہیں اور اُس پر بھروسہ کرنا جاری رکھیں۔ خُدا آپ کی زندگی کے سارے حالات کو اپنے مقصد کی تکمیل کے لئے استعمال کرے گا۔

کل کے جواب عموماً کل سے پہلے نہیں ملیں گے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon