خُدا پر توکُل کرنے میں بہتر بننا

خُدا پر توکُل کرنے میں بہتر بننا

خُداوند بھلا ہے اور مُصِیبت کے دِن پناہ گاہ ہے۔ وہ اپنے توکُّل کرنے والوں کو جانتا ہے۔    ناحُوم 7:1

ہم اپنا سارا وقت دُنیا میں ہونے والی بدی کے بارے میں بات کرنے یا سوچنے میں صرف کرسکتے ہیں یا ہم ایک فیصلہ کریں کہ جو کچھ  اچھّا  ہے اُس پرغور کریں گے۔ ہم اپنے خاندان کے کسی فرد، دوست، یا ساتھی کارکن کی کمزوری پرغور کریں گے یا ہم دانستہ طور پر ایک فیصلہ کریں  گے کہ جو کچھ اچھّا ہے اس کو ڈھونڈیں گے اور اُسے سراہیں گے۔

اگر ہم دیکھتے ہیں کہ نو باتیں غلط ہیں اورصرف دو صحیح ہیں، تو ہمیں چاہیے کہ  اِن  دو باتوں کو نو باتوں پر ترجیح دیں — ایسا کرنے  کے لئے ہمیں صرف ان دو باتوں  پر غور کرنے کی  ضرورت ہے۔ یہ اپنے آپ کو یاد دلانے کا ایک اچھّا وقت ہے کہ آپ اپنے خیالات کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ مَیں نے بہت سے لوگوں کو یہ کہتے سُنا ہے، "میرے  لئے  اپنی سوچوں/خیالوں  کو کنٹرول کرنا ناممکن ہے۔” سچ تو یہ ہے کہ انہوں نے غلط خیالات پر غوروخوص کرنے کا انتخاب کیا ہوا ہے۔

دینداری اور اِیمان سے پُرخیالات پر غور کرنے کا انتخاب کریں۔ کسی بھی صورتحال میں آپ کا پہلا ردِعمل یہ ہونا چاہیے کہ میں اچھائی پرغورکروں گا/گی نہ کہ بُرائی پر۔ بُلند آواز میں پکار کر کہیں کہ "مَیں خُدا پر مکمل بھروسہ رکھتا/رکھتی ہوں۔ مَیں جانتا/جانتی ہوں کہ اُس نے میرے لئے ایک منصوبہ تیار کیا ہوا ہے۔ وہ میری زندگی میں کچھ اچھّا کرنے والا ہے!”


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ تیرا شُکریہ کہ میرے اِرد گرد اچھّی باتیں موجود ہیں جن پرغور کیا جاسکتا ہے۔ میری مدد کر کہ میں انسانوں کے اندر برائی کو تلاش نہ کروں  بلکہ ان کے اندر موجود بہترین باتوں پر غور کروں۔ تیرا شُکر ہو کہ مَیں اپنے خیالات کو کنٹرول کرسکتا/سکتی ہوں اور مَیں اس زندگی سے جو تُو نے مجھے دی ہے لطف اندوز ہوسکتا/سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon