خُدا کا تحریری کلام

خُدا کا تحریری کلام

مبارک (شادمان، خوش قسمت اور قابلِ رشک) ہیں وہ جو اُس کی شہادتوں کو مانتے ہیں اور پورے دِل سے اُس کے طالب ہیں.  زبور 119 : 2

خُدا کو جاننے کے لئے ۔۔۔۔۔ یعنی اس سے ہم کیا توقع کریں اور وہ ہم سے کیا توقع کرتا ہے ۔۔۔۔ آپ کو اس کے کلام سے واقف ہونے.کی ضرورت ہے۔ یہ ممکن نہیں کہ خُدا کہے کچھ اور کرے کچھ اور۔ وہ جھوٹ نہیں بولتا، وہ ہمیشہ وفادار ہے تاکہ وہ کرے جو اُس نے وعدہ کیا ہے۔

میں بہت سے لوگوں کو جانتی ہوں جنھوں نے خُدا کے کلام کو بہت دھیان سے پڑھا ہے اور اُن کی زندگیاں تبدیل ہوچکی ہیں، لیکن میں بہت سے ایسے لوگوں کو بھی جانتی ہوں جو اپنی زندگی میں ترقی تو کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ خُدا کے کلام کو پڑھنے یا سیکھنے یا اس کا اقرار کرنے کے لئے اپنی زندگی میں نظم و ضبط پیدا نہیں کرتے۔ خُدا کے کلام کو پڑھنے کے وسیلہ سے اس کے ساتھ وقت گزارنا آپ کا فیصلہ ہے اور یہ چناؤ صرف آپ ہی کرسکتے ہیں۔ جب آپ اُسے پورے دل سے تلاش کرنے کا فیصلہ کریں گے تو زیادہ وقت نہیں لگے گا کہ خُدا اور اس کے کلام کو جاننے کی خواہش آپ کے اندر قدرتی طور پر پیدا ہوجائے گی۔


آج کا قوّی خیال: میں پورے دل سے خُدا کا بھوکا/بھوکی ہوں اور میں اُس کے کلام کے وسیلہ سے اُس کی تلاش کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon