خُدا کا راستباز دوست

جو گناہ سے واقف نہ تھا اُسی کو(مجازی طور پر) اُس نے ہمارے واسطے گناہ ٹھہرایا تاکہ ہم اُس میں  ہو کرخُدا کی راست بازی [ہمارا حقیقی مقام، اُس کی بھلائی کے سبب سے اس کے ساتھ درست تعلق، اُس میں مقبول اورمنظورہوجائیں [ملا لینا، شامل سمجھنا اور نمونہ کے طور پر]۔                    (۲ کرنتھیوں ۵ : ۲۱)

میرے نزدیک دُنیا کی سب سے شاندار بات خُدا کے دوست ہونا ہے۔ میری شدید خواہش ہے کہ خُدا مجھ سےیہ کہے کہ ’’جائیس مائیر میری دوست ہے۔‘‘ میں نہیں چاہتی کہ وہ میرے بارے میں یہ کہے کہ  ’’جائیس مائیر دُعا کے تمام اصولوں سے واقف ہے؛ وہ بائبل کی درجنوں آیات زبانی سُنا سکتی ہے؛ وہ دُعا میں بہت اعلیٰ الفاظ استعمال کرتی ہے؛ لیکن وہ مجھے بالکل نہیں جانتی اورہم اچھّے دوست نہیں ہیں۔‘‘ میری یہ تمنا ہےکہ خُدا مجھے اپنا دوست سمجھے، اور مجھے پورا یقین ہے کہ آپ بھی یہی چاہتے ہیں ۔ خُداوند یسوع مسیح کے وسیلہ سے ہمیں خُدا میں تسلّی پانے، اُس کی آواز سُننے اور ضرورت کے وقت  مدد کے لئے دلیری سے خُدا کے تخت کے پاس جانے کا استحقاق حاصل ہے جہاں ہمارے پاس اپنی اور دوسروں کی ضروریات پیش کرنے اور حاصل کرنا کا بہت وقت موجود ہوتا ہے(دیکھیں عبرانیوں ۴ : ۱۶)۔

آپ اپنی زندگی میں ایک بہترین کام کرسکتے ہیں اور وہ ہے خُدا کے ساتھ دوستی بڑھانا۔ خُداوند یسوع نے آپ کو صلیب پر بہائے گئے اپنے لہو کے وسیلہ سے راستباز ٹھہرایا ہے، اِس لئے جس طرح آپ اپنے کسی انسانی  دوست سے آزادنہ ملاقات کرتے ہیں خُدا کے پاس بھی دلیری سے جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔ یاد رکھیں، خُدا کے ساتھ دوستی بڑھانے میں وقت اور قوت صَرف ہوتی ہے۔ لیکن یہ بھی یاد رکھیں جیسے جیسےآپ کی دوستی گہری ہوتی جاتی ہے خُدا کی آوازسُننے کی آپ کی صلاحیت بڑھتی جاتی ہے۔ خُدا کےساتھ بڑھتی ہوئی، پُرجوش، نزدیکی حاصل کرتی ہوئی دوستی کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ آپ کی اس کے ساتھ گفتگو موثر ہوتی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:

آج خُدا کے ساتھ گہری دوستی بڑھانے کی کوشش کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon