
اَے میرے بھائیو! جب تم طرح طرح کی آزمایشوں میں پڑو۔ تو اِس کو یہ جان کر کمال خوشی کی بات سمجھنا کہ تمہارے اِیمان کی آزمایش صبر پیدا کرتی ہے۔ اور صبر کو اپنا پورا کام کرنے دو تاکہ تم (اَے لوگو) پورے اور کامل (کسی بھی خرابی کے بغیر) ہو جاؤ اور تم میں کسی بات کی کمی نہ رہے۔ یعقوب 1 : 2- 4
جس دوران خُدا ہماری زندگیوں میں پسِ پردہ اپنے کامل منصوبے کو پورا کر رہا ہوتا ہے تو عموماً ہم اُسے دیکھ نہیں سکتے ہیں۔ ہمیں تو فوری نتائج کی توقع ہوتی ہے لیکن کردار کی تعمیر میں وقت اور صبر درکار ہوتا ہے۔
بائبل بتاتی ہے کہ صبر ہمارے اندر اپنا پورا کام کرتا ہے۔ جب ہم خُدا کا انتظار کرتے ہیں تو وہ ہمیں مکمل طور پر بناتا اور تعمیر کرتا ہے اور کوئی کمی نہیں چھوڑتا۔ میں نے یہ جانا ہے کہ صبر انتظار کرنے کی صلاحیت سے کچھ زیادہ ہے، اس کا مطلب ہے انتظار کے دوران اچھّا رویہ برقرار رکھنا۔ رُوح کا یہ عملی پھل خُدا کے ساتھ نزدیکی تعلق کے ذریعہ سے پیدا ہوتا ہے ۔۔۔۔ یہ حالات کے باوجود پُرسکون، مثبت رویہ کے ذریعے خود کو ظاہر کرتا ہے۔
"خُدا کا وقت” عموماً ہمارا وقت نہیں ہوتا، ہم جلدی میں رہتے ہیں لیکن خُدا نہیں۔ وہ حالات کو درست کرنے میں وقت لیتا ہے ۔۔۔۔ وہ عمارت بنانے سے پہلے ایک مضبوط بنیاد رکھتا ہے۔ ہم خُدا کی وہ عمارت ہیں جو تعمیر کے مراحل سے گزر رہی ہے۔ وہ ماہر معمار ہے اور وہ جانتا ہے کہ وہ کیا کررہا ہے
جب آپ محسوس کریں کہ آپ کے اندر بے صبری پیدا ہورہی ہے تو اس وقت یاد رکھیں کہ خُدا کا وقت کامل ہے!