اور نجات کا خَود اور رُوح کی تلوار جو خُدا کا کلام ہے لے لو۔ اِفِسیوں 17:6
خُدا ہمیں وہ ہتھیار دیتا ہے جو ہمیں ہرجنگ جیتنے کے لیے درکار ہیں۔ خُدا کا کلام ہمارے لیے ایک تلوار ہے، اور ہم اسے دشمن کے خلاف استعمال کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ اگر ہم اپنی تلواروں کو میان ہی میں رکھیں تو وہ بے فائدہ ہیں، بالکل اسی طرح بائبل ہماری کوئی مدد نہیں کر سکتی اگر وہ مٹی میں آٹی ہوئی شیلف پر ہی پڑی رہے۔ اپنی تلوارکو استعمال کرنے کا مطلب ہے کہ ہم خُدا کے کلام کو پڑھیں اُس پراِیمان لائیں اوراُس کا اِقرارکریں۔
اگر آپ کسی صبح اُٹھ کرمحسوس کرتے ہیں کہ آپ ہمت ہار رہے ہیں تو اپنی تلوار یہ کہہ کر استعمال کریں: "مَیں ہار نہیں مانوں گا/گی! مَیں شُکر گزار ہوں کہ خُدا نے میرے لئے ایک منصوبہ بنایا جس میں میرا کوئی مستقبل اوراُمید ہے، اور مَیں ایمان میں مضبوط رہوں گا/گی تاکہ میں ان منصوبوں کا تجربہ کرسکوں” (دیکھیں یرمیاہ 11:29)۔ خُدا ہمیں جنگ کرنے کے لئے ہتھیار دیتا ہے تاکہ ہم اُنہیں استعمال کر سکیں۔ اگر آپ جیتنا چاہتے ہیں تو آپ کو متحرک رہنا پڑے گا۔ لا پروائی اورصرف خواہش کرنے سے کبھی کوئی جنگ نہیں جیت سکتا۔
شُکرگزاری کی دُعا
مَیں تیرا شُکر ادا کرتا/کرتی ہوں، اَے باپ، کہ تُو نے مجھے اپنا کلام دیا ہے اور مَیں اسے فتح حاصل کرنے کے لیے استعمال کر سکتا/سکتی ہوں۔ میری مدد کر کہ مَیں اپنی طاقت کے بجائے تیرے کلام پر تکیہ کروں۔ مَیں تیرے وعدوں کے لیے شُکرگزار ہوں جو ہر جنگ میں مجھے قائم رکھتے ہیں۔