ہم نیک کام کرنے میں ہمت نہ ہاریں کیونکہ اگر بے دِل نہ ہوں گے تو عین وقت پر کاٹیں گے۔ گلتیوں 6 : 9
بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ جب وہ کسی بات کے منتظر ہوتے ہیں تو وہ صبر کررہے ہوتے ہیں۔ لیکن صبر انتظار سے بڑھ کر ہے۔ صبر کا مطلب ہے کہ انتظار کے دوران اچھے، مثبت اور شادمانی کے رویے کو برقرار رکھنا۔ یہ رُوح کا پھل ہے جو ایک اِیماندار کے اندر اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب وہ اپنے حالات کے باوجود خُدا کے سامنے اپنا سر جھکاتا ہے۔ ایک صابر شخص ہمیشہ پُرسکون رہتا ہے اور دوسروں کی توجہ خُدا کے مہیا کرنے والی قدرت کی طرف لگاتا ہے۔
ہم اکثر یہ چاہتے ہیں کہ خُدا کا منصوبہ ہماری زندگی میں جلدی سے پورا ہوجائے۔ لیکن خُدا کے کامل منصوبہ کو پورا ہونے کے لئے وقت درکار ہے اور وہ ہم سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ ہم صبر کریں۔ خُدا ہمارے وقت کے مطابق کام نہیں کرتا اگرچہ ہمیں ہر کام کی جلدی ہوتی ہے لیکن خُدا کوجلدی نہیں ہے۔ وہ حالات کو درست کرنے کے لئے وقت صرف کرتا ہے ۔۔۔۔ وہ کسی شاہکار کی تخلیق میں بڑی سوچ بچارکرتا ہےوہ محتاط اوراحتیاط سے کام لیتا ہے۔
ہم خُدا کے شاہکار ہیں (افسیوں 2 : 10)۔ وہ تخلیق کارہے، اور وہ آپ کی زندگی کو خوبصورتی سے بنا رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ خُدا کا وقت ایک بھید ہے اور صرف وہی اس کے بارے میں جانتا ہے۔ بائبل مقّدس میں ہم سے وعدہ کیا گیا ہے کہ وہ کبھی بھی دیر نہیں کرے گا لیکن میں نے یہ سیکھا ہے کہ وہ عام طور پر جلدی بھی نہیں کرتا۔ آپ کچھ بھی کرلیں آپ خُدا سے جلدی کی توقع نہیں کرسکتے۔ پس میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ انتظار کریں۔
جہاں آپ ہیں وہاں خوش رہیں اور سفر سے لطف اندوز ہوں۔