خُدا کر سکتا ہے

اب جو ایسا قادِر ہے کہ اس قُدرت کے موافق جو ہم میں تاثِیر کرتی ہے ہماری درخواست اور خیال سے بہت زیادہ کرسکتا ہے۔ افسیوں 3 : 20

افسیوں 3 : 20 ایک بہت موثر حوالہ جس میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ خُدا کرسکتا ہے یعنی وہ ہمارے خیال اور درخواست سے بہت زیادہ کرسکتا ہے جس کے بارے میں  نہ تو ہماری اُمید کرنے کی ہمت ہوتی ہے، نہ مانگنے کی اوریہاں تک کہ ہم اس کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔ ہم دُعا کر سکتے ہیں، اِیمان اور بھروسے سے مانگ سکتے ہیں۔ لیکن یہ خُدا ہے جو کام کرتا ہے نہ کہ ہم۔ وہ کیسے یہ کام کرتا ہے؟ ُاس قدرت (خُدا کے فضل) کے موافق ( کے وسیلہ سے) جو ہم میں تاثیر کرتی ہے۔ آپ اور میں جو کچھ خُداوند سے حاصل کرتے ہیں وہ اس فضل سے براہ راست تعلق رکھتا ہے جو ہم نے حاصل کرنا سیکھا ہے۔

میں تبدیل ہونے کے لئے خود پر ضرورت سے زیادہ دباؤ ڈال رہی تھی۔ مجھ پر شدید  احساسِ گناہ طاری تھا کیونکہ میں جب بھی کلام سُنتی تھی مجھے ایسے محسوس ہوتا تھا کہ مجھے تبدیل ہونے کے لئے کہا جارہا ہے؛ لیکن بہت کوشش کے باوجود میں تبدیل نہیں ہوپارہی تھی۔ میں بڑی تکلیف میں تھی کیونکہ میں نے ان تمام باتوں کو جان لیا تھا جن کو تبدیل ہونے کی ضرورت تھی لیکن مجھ میں قوّت نہیں تھی کہ میں وہ تبدیلیاں پیدا کرسکوں۔

جتنا آپ خُدا کے قریب ہوتے ہیں اتنا ہی آپ کو یہ احساس ہوجاتا ہے کہ آپ کی زندگی کے ہر معاملہ میں وہ آپ کا زور ہے۔ وہ واحد ہستی ہے جو آپ کی زندگی میں تبدیلی پیدا کرسکتا ہے۔ یہ کہنا سیکھیں "اَے خُدا میں تیرے بِنا کچھ بھی نہیں کرسکتا/سکتی لیکن تو میرے اندر رہ کر سب کام کرسکتا ہے!”


خُدا ہماری کمزوریوں میں ہمیں زور بخشنے کا وعدہ کرتا ہے اگر ہم اُس پر بھروسہ کریں اور اس کی طرف رجوع کریں۔ خُدا کا فضل ہماری ضروریات پوری کرنے کے لئے کافی ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon