خُداوند خُدا کو اپنے باپ کے طور پر جانیں

اُس نے اُن سے کہا جب تم دُعا کرو تو کہو اَے باپ! تیرا نام پاک مانا جائے۔ تیری بادشاہی آئے   لوقا 11 : 2

بہت سال تک میں "دعائےِ ربانی” پڑھتی رہی ہوں لیکن میں خُدا کو باپ کے طور پر نہیں جانتی تھی۔ میرا خُدا کے ساتھ کوئی نزدیکی تعلق نہیں تھا۔ میں تو بس جو کچھ نے سیکھا تھا اسے دہراتی تھی۔

اگر آپ خُداوند کے نزدیکی حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اپنی دُعائیہ زندگی میں موثر ہونا چاہتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ آپ خُدا کو اپنے باپ کے طور پر جانیں۔ جب شاگردوں نےخُداوند یسوع مسیح سے درخواست کی کہ وہ اُنہیں دُعا کرنا سیکھائے تو اُس نے اُنہیں ایک دُعا سیکھائی جسے ہم "دعائےِ ربانی” کہتے ہیں، یہ دُعا روحانی طور پر دُعا کے اصولوں کا خزانہ ہے۔ لیکن سب سے پہلے خُداوند یسوع نے اُن کو ہدایت دیتے ہوئے یوں سیکھایا کہ "اَے ہمارے باپ تو جو آسمان پر ہے تیرا نام پاک مانا جائے۔”

خُداوند یسوع مسیح اُن پر یہ ظاہر کررہے کہ وہ دنُیا میں اِسی لئے آئے ہیں کہ تمام ایمان لانے والوں کو اس استحقاق میں شامل کریں جو اس تعلق کی وجہ سے حاصل ہوتا ہے۔ اس نے ان کو بتایا کہ وہ خُدا کے ساتھ باپ کا تعلق قائم کرسکتے ہیں اگر وہ اس کے پاس دُعا میں جانے کی توقع کرتے تھے۔  یہ سوچ کرخُدا کے پاس  نہ جائیں کہ وہ کوئی خوفناک ہستی ہے بلکہ اُس کے ساتھ باپ اور بیٹے کا تعلق قائم کریں۔ اس قریبی تعلق کی وجہ سے آپ کو آزادی ملے گی کہ آپ اس سے وہ مانگیں جو شاید آپ نہ مانگتے اگر آپ کا اس کے ساتھ دور کا یا سخت تعلق ہوتا۔

ہمارا آسمانی باپ ہم سے پیار کرتا ہے اور ہر وقت ہم پر اپنی نظریں لگائے ہوئے ہے۔ خُدا سے خوش ہونا سیکھیں!


جب آپ دُعا کرتے ہیں تو یہ یاد رکھیں کہ آپ کا ایک پیار کرنے والا باپ ہے جو سُن رہا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon