کیونکہ اُسی کی طرف سے اور اُسی کے وسِیلہ سے اور اُسی کے لِئے سب چِیزیں ہیں [کیونکہ سب چیزیں اُسی کے ساتھ شروع ہوتی ہیں اور اُسی سے آتی ہیں؛ تمام چیزیں اُس کے ذریعے رہتی ہیں، اور تمام چیزیں اُسی میں مرکوز ہیں اور کامل ہوتی ہیں اور اُسی میں ختم ہوتی ہیں۔] اُس کی تمجِید ابد تک ہوتی رہے۔ آمِین (ایسا ہی ہو)۔ رُومِیوں 36:11
ہر وہ چیز جو خُدا ہم سے کرنے کو کہتا ہے وہ ہماری بھلائی کے لیے ہے۔ ہمارے لیے اُس کی تمام ہدایات کا مقصد ہمیں راستبازی، اطمینان اور خُوشی کا راستہ دکھانا ہے۔
یسوع ہماری خاطر اس لیے نہیں مرا تاکہ ہم ایک مذہب رکھ سکیں، لیکن اس لیے کہ ہم اُس کے ذریعے خُدا کے ساتھ گہرا اور قریبی ذاتی تعلق قائم کر سکتے ہیں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس کے ساتھ، اُس کے ذریعے، اور اُس کے لیے زندگی گزاریں۔ اُس نے ہمیں اُس کے ساتھ رفاقت کے لیے پیدا کیا ہے— یہ شُکر گزار ہونے کی بات ہے! بہت سے لوگ جس چیز کا ادراک کرنے میں ناکام رہتے ہیں وہ یہ ہے کہ خُدا سے الگ ہو کر وہ کبھی بھی مکمل نہیں ہو سکتے یا وہ اطمینان حاصل نہیں کر سکتے جو وہ چاہتے ہیں۔ اُس نے ہمیں اپنی رضا اور خوشنودی کے لیے پیدا کیا۔ وہ ہمیں زندگی ایک تحفہ کے طور پر دیتا ہے، اور اگر ہم اسے آزادانہ طور پر اسے اپنی زندگی واپس پیش کریں گے، تب ہی ہم اسے پوری طرح اور خُوشی سے گزار سکتے ہیں۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ مَیں آج مسیح یسوع کے ذریعے تیرے ساتھ تعلق کے تحفے کے لیے تیرا شُکر ادا کرتا/کرتی ہوں۔ مَیں بہت شُکر گزار ہوں کہ جو کچھ تُو مجھ سے کرنے کو کہتا ہے وہ میرے فائدے اور بھلائی کے لیے ہے۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے میری زندگی کے لیے ایک شاندار منصوبہ بنایا ہے۔