
اپنی سب راہوں میں اُس کو پہچان اور وہ تیری راہنمائی کرے گا۔ امثال 3 : 6
یہ آسان ہے کہ ہم اپنا منصوبہ بنانا شروع کردیں اور خُدا کے منصوبہ کو جاننے کا انتظار نہ کریں۔ بعض اوقات ہم اپنے منصوبوں میں اتنے کھوئے ہوئے ہوتے ہیں کہ ہم پاک رُوح کی راہنمائی کو نہیں پہچانتے۔ لیکن اِمثال کی کتاب میں ہمیں بتایا گیا ہےکہ ہم اپنی سب راہوں میں خُدا کو پہچانیں اوراس کا مطلب ہے کہ جو کچھ وہ سوچتا ہے اس کا خیال کرنا اور اپنے منصوبوں کو اس کے سامنے پیش کرنا تاکہ وہ انہیں منظور کرے۔
منصوبہ تیار کرنا کوئی بُری بات نہیں ہے لیکن ہمیں ہر روز خُدا سے کہنا ہے کہ ‘‘اَے خُداوند آج میرا یہ منصوبہ ہے لیکن میں اس میں تجھے شامل کرتا/کرتی ہوں۔ اور اگر اس منصوبے کا کوئی حصہ تجھے منظور نہیں ہے تو میں اسے تبدیل کرنے کے لئے تیار ہوں اوروہ کروں گا/گی جو توچاہتا ہے۔’’ اگرآپ خُدا کی چاہتوں کی دل سے فکر کرتے ہیں تو وہ آپ کی راہنمائی کرے گا کہ کس راہ پر جانا ہے یا اگر آپ کے منصوبے میں کسی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ تو وہ اسے بھی ظاہر کرے گا۔
آج کا قوّی خیال:
میں خُدا کو اپنے سب منصوبوں میں شامل کرتا/کرتی ہوں اور وہ ہمیشہ میری راہنمائی کرے گا۔