خُدا کو ناراض نہ کریں…

کانپتے ہوئے (خود پر بھروسہ نہ کرنا، بڑی احتیاط کے ساتھ، ضمیر کا نرم ہونا، آزمائش کے خلاف چوکنا رہنا، ہر وہ چیز جس سے خُدا ناراض ہوتا ہے یا جس سے مسیح کے نام کی بےعزّتی ہوتی ہے اُس سے دور رہنااپنی نجات کا کام کئے جاوٗ(بڑھانا، مقصد کو پانے کے لئے کام کرنا، اور پورے طور پر مکمل کرنا) ۔ (فلپیوں ۲ : ۱۲)

ہم پاک روح کو اپنی زندگیوں پر قابض ہونے کا موقع دے سکتے ہیں ۔ ہم اُس کی حضوری اور قوت سے اس قدرمعمور ہوسکتے ہیں کہ وہ ہماری شخصیت کے ہرحصّہ اور ہرکام میں شامل ہو۔ وہ ہماری سوچوں، جذبات اورہماری مرضی میں بھی شامل ہوسکتا ہے تاکہ ہمیں شفا اور معموری بخشے لیکن ہمیں اُسے دعوت دینی ہے۔

پاک رُوح سے کہیں کہ آپ اُس کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیارہیں تاکہ وہ کام جواُس  نے آپ کے باطن میں کیا ہے اُس کو آپ کی زندگی میں ظاہر کرے۔  ’’کام کئے جاوٗ‘‘ یہ آج کے حوالہ کا مرکزی خیال ہے جس کا مطلب ہے کہ ہمیں پاک روح کی معموری میں زندگی بسر کرنی ہے۔ ہمارے باطن میں جو کام ہوا ہے ہمیں اُسے ظاہر کرنا ہے۔ چوکنا رہیں اورآزمائش یا گناہ میں پڑکرخُدا کوناراض نہ کریں۔ ایسی زندگی بسرکریں جس سے آپ کا ضمیر ہروقت اورپورے طورپرصاف رہے۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ جائیس یہ سب بہت مشکل ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ سب کرنے کے لئے میرے اندر ہمت بھی نہیں ہے۔ لیکن میں آپ کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ آپ یہ کرسکتے ہیں کیونکہ آپ کی زندگی میں پاک روح کی قوت موجود ہے۔ آپ یہ کام اپنی قوت سے نہیں کرسکتے لیکن خُدا کے ساتھ کے باعث یہ ممکن ہے۔ ’’گزارے‘‘ والی زندگی بسر نہ کریں کیونکہ کثرت کی زندگی آپ کی منتظر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: ہر اُس چیز سے جو خُدا کو ناراض کرتی ہے منہ موڑ لیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon