خُدا کی راہ پر چلنا

خُدا کی راہ پر چلنا

اَے خُداوند! اپنی راہیں مجھے دِکھا اپنے راستے مجھے بتا دے۔  ( زبور ۲۵ : ۴)

 ہم میں سے زیادہ تر لوگ اپنی خواہش پوری ہونے پر بہت خوش ہوتے ہیں۔ یہ انسانی فطرت ہے۔ لیکن جب ہم خدا کی مرضی کے مطابق اس کے ساتھ چلتے ہیں تو کچھ کام ایسے ہیں جواپنی خواہشات کو پورا کرنے سے زیادہ اہم ہو جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ مثال کے طور پراپنی زندگیوں میں خُدا کے اِرادوں کو پورا کرنا، اپنے فیصلوں میں خُدا کی آواز سُننا، اورہرحالت میں اُس کی رہنمائی قبول کرنا۔

ڈیو اور میں نے ایک دفعہ مال میں ایک تصویر دیکھی اور میں اُسے خریدنا چاہتی تھی، لیکن ڈیو کا خیال تھا کہ ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے، یہ سُن کرمیں نے غصّہ کے اظہا کے طورپرچُپ سادھ لی ۔ میں خاموش ہوگئی کیونکہ میں غصہ میں تھی۔

’’کیا تم ٹھیک ہو؟‘‘ ڈیو نے پوچھا۔

’’میں ٹھیک ہوں، بالکل ٹھیک ہوں‘‘ میں نے کہا لیکن میرے دل میں کچھ اور ہی چل رہا تھا ، تم ہمیشہ مجھے یہ بتانے کی کوشش کرتے ہو کہ مجھے کیا کرنا چاہیے، تم مجھے اکیلا کیوں نہیں چھوڑ دیتے تاکہ میں اپنی مرضی کرسکوں؟ وغیرہ، وغیرہ۔

میں نے ایک گھنٹے تک منہ پُھلائے رکھا۔ میں ڈیوکے ساتھ ہوشیاری کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ میں جانتی تھی کہ اپنی شانت اورٹھنڈی طبیعت کی وجہ سے وہ مجھ سے جھگڑا کرنے کی بجائے مجھے میری مرضی کرنے کی اجازت دے دیں گے۔ میں خُداوند میں بہت نابالغ تھی اس لئے یہ نہیں جانتی تھی کہ میرا یہ رویہ بہت بُرا ہے۔

میں نے ڈیو کو مجبور کرنا شروع کردیا کہ ہم وہ تصویر خریدیں گے اور آخر کار ہم نے وہ تصور خرید ہی لی۔ جب میں نے گھر آکر اُسے آویزاں کیا، تو پاک روح نے مجھ سے کہا ’’ کیا تم جانتی ہو کہ تم نے فتح حاصل نہیں کی۔ تم نے یہ تصویرتوحاصل کرلی لیکن تم پھر بھی ہار گئیں کیونکہ تم نے میری مرضی پوری نہیں کی‘‘

زندگی میں فتح حاصل کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے خدا کی مرضی پر چلنا۔ پھر اگر ہمیں اگر ہماری خواہش کے مطابق ہمیں نہ بھی ملے تو بھی ہمیں یہ تسلّی ہو گی کہ ہم اُس کی آواز کی فرمانبرداری کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اور یہ تسلی دنیاوی مال ودولت اور حاصلات سے کہیں بڑھ کر ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: جب خُدا کی راہیں آپ کی راہیں بن جاتی ہیں تو آپ بڑے اطمینان اور خوشی کی راہ پر گامزن ہوجاتے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon