
ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح [مسیحا] کے خُدا اور باپ کی حمد [عزت، تمجید] ہو جِس نے یِسُوعؔ مسِیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے باعِث اپنی بڑی رحمت سے ہمیں زِندہ اُمّید کے لِئے نئے سِرے سے پَیدا کِیا۔ 1 پطرؔس 3:1
ہم میں سے ہر ایک کے لیے خُدا کی رحمت ایک ایسی چیز ہے جس کے لیے ہم ہمیشہ شُکر گزار ہو سکتے ہیں۔ چارلس سپرجن نے ایک بار کہا تھا، "خُدا کی رحمت اتنی عظیم ہے کہ آپ سمندر سے پانی تو نکال سکتے ہیں یا سورج کو اس کی روشنی سے محروم کر سکتے ہیں یا کائنات کو سکیڑ سکتے ہیں لیکن خُدا کی عظیم رحمت کو کم نہیں کرسکتے!
زبردست خیال ہے! اس کے بارے میں سوچیں۔ کیا ہم میں سے کوئی سمندر سے پانی کو نکال سکتا ہے؟ ہم کسی باتھ ٹب یا تالاب سےتو پانی کو نکال سکتے ہیں…لیکن سمندر سے نہیں! اس سے آپ کو خُدا کی ہم پر بے پناہ رحمت کا اندازہ ہوتا ہے۔
اگرچہ خُدا گناہ سے نفرت کرتا ہے، اور ناانصافی اُسے غصہ دلاتی ہے لیکن وہ غضب سے بھرا ہوا خُدا نہیں ہے! وہ رحم سے بھرا ہوا ہے، وہ ہمارے گناہوں کو ہمارے خلاف حساب میں نہیں رکھتا۔ ہم کبھی بھی اتنا غلط نہیں کر سکتے کہ ہمارے لیے مزید رحم باقی نہ رہے۔ شُکر ہے، جہاں گناہ بہت زیادہ ہوتا ہے، وہیں فضل بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ مَیں اپنی زندگی میں تیری رحمت کے لیے شُکر گزار ہوں۔ یہاں تک کہ جب تُو میرے گناہ سے ناراض ہوتا ہے، مَیں جانتا/جانتی ہوں کہ تُو مجھ سے مُحبّت کرتا ہے اور تُو میری دُعا سُنتا ہے۔ تیرا شُکریہ کہ تُو نے میرے گناہوں کو معاف کیا اور دوبارہ سے شروع کرنے میں میری مدد کرنے کے لیے تیار کھڑا ہے۔