خُدا کی رہنمائی کی پیروی کرنا

خُدا کی رہنمائی کی پیروی کرنا

وہ میری جان (مجھے) کو بحال کرتا ہے۔ وہ مُجھے [اس کے ساتھ دیانتداری اور راستبازی — میرے منافع کے لیے نہیں، بلکہ] اپنے نام کی خاطِر صداقت کی راہوں پر لے چلتا ہے۔  زبُور23 : 3

خُدا ہمیں کبھی بھی ایسی جگہ نہیں لے جاتا جہاں وہ ہمیں رکھ نہیں سکتا۔ اگر خُدا آپ کو زندگی میں کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار کررہا ہے تو اِس سے بھاگیں نہیں؛ یقین کریں کہ خُدا آپ کی مدد کرنے والا ہے اور شُکر گزار ہوں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں۔ وہ ہروقت آپ کے ساتھ رہنے کا وعدہ کرتا ہے اور وہ نہ تو آپ کو کبھی چھوڑے گا اور نہ ہی آپ سے دستبردار ہوگا۔

جب ہم شروع شروع میں حالات اوراپنے آپ کو خُدا کے سپرد کرنے کے عمل کا آغاز کرتے ہیں تو ہمیں یہ بہت ڈراؤنا لگتا ہے کیونکہ ہم بالکل نہیں جانتے کہ اگر ہم خود کو خُدا کی مرضی پر چھوڑ دیں گے تو اس کا نتیجہ کیا نکلے گا۔ تاہم ایک بار جب ہم سب چیزوں کو خُدا کے سُپرد کرنا شروع کردیتے ہیں اوراس کے اطمینان کا تجربہ کرنا شروع کر دیتے ہیں جو سمجھ سے بالاترہے تو ہم جلد ہی جان لیتے ہیں کہ خُدا کا طریقہ ہمارے کسی بھی بنائے ہوئے منصوبے سے بہتر ہے اور ہم اُس کی رہنمائی کے لیے شُکر گزار ہیں۔ آج اپنی فکر اُس پر ڈالیں اور اُسے اپنی دیکھ بھال کرنے کا موقع دیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، اگرچہ آج مجھے معلوم نہیں ہے کہ کیا کرنا ہے یا کہاں جانا ہے توبھی مَیں تیرا شُکر ادا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو نے میری رہنمائی کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ میں اپنی مرضی اور اپنے منصوبے تیرے سُپرد کرتا/کرتی ہوں اور میں اپنی زندگی کے لیے تیرے منصوبے پر پورے دِل سے عمل کرنے کے لئے تیار ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon