دیکھو ایک کنواری حاملہ ہوگی اور بیٹا جنے گی اوراُس کا نام عمونوایل رکھیں گے ۔۔۔۔۔۔ جِس کا ترجمہ ہے خُدا ہمارے ساتھ ۔ (متّی ۱ : ۲۳)
خُداوند یسوع دنیا میں آیا تک ہم گناہ سے چھڑائے جائیں ، خُدا کو جانیں، اور اپنی زندگی میں بہترین چیزوں کا تجربہ کریں۔ وہ ہم سے نزدیکی رفاقت رکھنا چاہتا ہے اور ہمارے ہر معاملہ میں شامل ہونا چاہتا ہے۔ اس لئے خُدا کا ایک نام عمانوایل ہے جسا کا ترجمہ ہے ’’خُدا ہمارے ساتھ۔‘‘ وہ ہمارے ساتھ رہنا چاہتا ہے، ہماری زندگیوں میں قربت رکھنا چاہتاہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اس کی آواز پہچانیں اور اُس کی پیروی کریں۔
خُدا کی مرضی یہ ہے کہ ہم اُس کی آواز واضح طورپرسُنیں۔ وہ نہیں چاہتا کہ ہم اُلجھن اور خوف میں زندگی بسر کریں۔ ہمیں مضبوط، محفوظ اور آزاد ہونا چاہیے۔ وہ ہم میں سے ہر ایک سے چاہتا ہے کہ ہم اپنی منزل کو حاصل کریں اور جو منصوبہ اس نے ہمارے لئے بنایا ہے ہم اس پر پورے طور پرچلیں۔
جی ہاں، ہم خُدا کی آوازسے شخصی طور پراور قریب سے سن سکتے ہیں۔ خُدا کے ساتھ ہمارے شخصی تعلق کی گہرائی کی بنیاد اس سے قریبی رابطہ پر ہے۔ وہ ہم سے بات کرتا ہے تاکہ مسلسل ہماری راھنمائی ہو، تازگی ملے، بحالی اور تجدید ہو۔
کسی کی بھی بات سننے کا پہلا قدم جس میں خُدا بھی شامل ہے سننا ہے۔ اپنے کان اس کی طرف لگائیں اورانتظارکریں۔ وہ آپ سےبات کرے گا اورآپ کوبتائے گا کہ وہ آپ سے پیار کرتا ہے۔ وہ آپ کی ضروریات پوری کرنا چاہتا ہے اور آپ کے تصور سے زیادہ آپ کے لئے کرنا چاہتا ہے (دیکھیں افسیوں ۳ : ۲۰)۔ وہ آپ کو کبھی بھی نہیں چھوڑے گا یا آپ سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہوگا (دیکھیں عبرانیوں ۱۳ : ۵)۔ اپنی زندگی کے تمام دِنوں میں اُس کی سُنیں اور اُس کی پیروی کریں۔
آپ خُدا کے ہیں؛ آپ اُس کی بھیڑوں میں سے ایک ہیں، اور بھیڑ چرواہے کی آواز سُنتی ہے ۔۔۔۔۔۔ وہ کسی غیر کی آواز کے پیچھے نہیں جائے گی (دیکھیں یوحنا ۱۰ : ۱۴ ۔۱۵)۔ آپ خُدا کی آواز سُن سکتے ہیں؛ مسیحی کی حیثیت سے یہ آپ کی میراث کا حصّہ ہے۔ اِس کے علاوہ کسی اور بات پر یقین نہ کریں !
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا نے آپ کو نئی زندگی بخشی ہے جوراستبازی، اطمینان، خوشی اور قربت سے معمور ہے۔