کیونکہ تُم میں اَیسا کَون ہے کہ جب وہ ایک بُرج بنانا چاہے تو پہلے بَیٹھ کر لاگت کا حِساب نہ کر لے [یہ دیکھنے کے لیے] کہ آیا میرے پاس اُس کے تیّار کرنے کا سامان ہے یا نہیں؟ لُوقا 14 : 28
زندگی میں مقاصد کا ہونا بہت ضروری ہے۔ پولس نے کہا کہ وہ نشان کی طرف دُوڑا ہوا جاتا ہے (دیکھیں فلپیوں 14:3)۔ اِیماندارکی حیثیت سے ہمیں شُکرگزاری کرنی چاہیے کہ خُدا ہماری مدد کرتا ہے تاکہ ہم اپنی زندگی میں ایسے اہداف کا تعین کرسکیں جونیک ہوں اور اُن کو پورا بھی کرسکیں۔ بہت سے لوگ اپنے مقاصد کو کبھی پورا نہیں کر پاتے کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ انہیں کیسے حاصل کرنا ہے۔ ایک مشہور اور آسانی سے یاد رکھنے والا لفظ ہے جو لاتعداد لوگوں کو ان کے مقاصد تک پہنچنے میں مدد کرنے میں کامیاب رہا ہے وہ ہے انگریزی کا لفظ SMART:
- Specific–مخصوص
- Measurable–قابل پیمائش
- Attainable–قابلِ حصول
- Realistic–حقیقت پسندانہ
- Timely–بروقت
مخصوص: اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا مقصد ہر ممکن حد تک مخصوص ہو۔ قابل پیمائش: ایسے مقاصد جن کی پیمائش نہیں ہو سکتا ان کو پورا کرنا مشکل ہوتا ہے۔ قابلِ حصول: اس بات کو یقینی بنائیں کہ مقصد کو حاصل کرنا آپ کی دسترس میں ہو۔ حقیقت پسندانہ: بڑے خواب دیکھنا اور اُونچا مقصد رکھنا ضروری ہے لیکن کسی غیر حقیقی مقصد تک پہنچنے کی کوشش میں خود کو مایوس نہ کریں۔ بروقت: وہ لوگ جو مقاصد کی تکمیل کے لئے کسی وقت اور تاریخ کا تعین نہیں کرتے وہ شاذ و نادر ہی اپنے مقاصد کو پورا کرتے ہیں۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، مَیں شُکر گزار ہوں کہ مَیں تیری مدد سے اپنے مقّرر کردہ مقاصد کو پورا کر سکتا/سکتی ہوں۔ مَیں دُعا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو مجھے اپنی زندگی کے لیے صحت بخش اہداف کا تعین کرنے کی حکمت دے اور ہر مقصد جو مَیں نے طے کیا ہے اس تک پہنچنے کے لیے ثابت قدمی عطا فرما۔