خُدا کی فتوحات کو شمار کرنا

خُدا کی فتوحات کو شمار کرنا

پھر داؤد نے کہا کہ خُداوند نے مجھے شیر اور ریچھ کے پنجہ سے بچایا۔ وہی مجھ کو اِس فلستی کے ہاتھ سے بچائے گا۔ ساؤل نے داؤد سے کہا جا خُداوند تیرے ساتھ رہے۔   1 سموئیل 17 : 37

جب داؤد نے جاتی جولیت سے جنگ کرنے کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا تو کسی نے بھی اُس کی خاطر خواہ حوصلہ افزائی نہ کی۔ تمام لوگوں نے جن میں بادشاہ بھی شامل تھا اُسے بتایا کہ وہ ابھی لڑکا ہی ہے، ناتجربہ کار ہے، بہت چھوٹا ہے اور یہ کہ اُس کے پاس مناسب ہتھیار بھی نہیں ہیں۔ لیکن داؤد نے اپنا حوصلہ خود بڑھایا ان فتوحات کو شمار کرکے جو خُدا نے ماضی میں اُسے عطا کی تھیں۔ آخر کار ساؤل نے اُسے جانے کی اجازت دے دی ، تو بھی اُسے یہ یقین نہیں تھا کہ داؤد فتح پا سکتا ہے۔

آپ کی زندگی میں بہت سے موڑ ایسے آئیں گے جب آپ کی زندگی میں کوئی بھی ایسا نہیں ہوگا جو آپ کی حوصلہ افزائی کرے اور ایسے وقت میں آپ کو صرف خُدا پر تکیہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ دشمن ہماری حوصلہ شکنی کرنے سے کبھی باز نہیں رہے گا۔ وہ ہمیں روکنا چاہتا ہے تاکہ ہم وفاداری سے وہ کام نہ کریں جو خُدا ہم سے لینا چاہتا ہے۔ آج میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ خُدا کے وسیلہ سے آپ جو کچھ کرنا ضروری ہے وہ کرسکتے ہیں۔

جب آپ کو کسی چیز کا بہت دیر تک انتظار کرنا پڑتا ہے یا جب ایسا لگتا ہے کہ ہر چیز اور ہر شخص آپ کے مخلاف ہے تو منفی اور شکست خوردہ ہونے کی بجائے خُداوند سے کہیں کہ "اَے خُداوند میں تیرا/تیری وفادار رہوں گا/گی۔ مجھے وہ سب کام یاد ہیں جو تونے ماضی میں میری زندگی میں کئے ہیں۔ میں جانتا/جانتی ہوں کہ تو پھر مجھے چھڑائے گا۔ میں تجھ پر چھٹکارے کے لئے بھروسہ کرتا/کرتی ہوں۔ کہ تو مجھے پار لگائے گا۔” خُدا آپ کی سوچ سے بھی زیادہ آپ کے نزدیک ہےاور وہ آپ کو کبھی بھی ناکام نہیں ہونے دے گا۔

خُدا آپ کی قوّت ہے اور ہر بات اُس کے وسیلہ سے ممکن ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon