پس وہ اُٹھ کر( اپنے) باپ کے پاس چلا۔ وہ ابھی دور ہی تھا کہ اُسے دیکھ کر اُس کے باپ کو(اُس پر) ترس آیا اور دوڑ کو اُس کو گلے لگا لیا اور(شدّت سے) چوما۔ لوقا 15 : 20
کوئی بھی شخص خُدا کی لگاتار، وفادارمُحبّت کے وسیلہ سے پورے طور پر بدل سکتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اُنہوں نے اپنی زندگی کس طرح گزاری ہے یا ہماری رائے کے مطابق وہ کتنے اچھّے یا بّرے ہیں، خّدا کی مُحبّت سرد ترین دِل کو بھی گرما سکتی ہے۔
مذھب عموماً انسان کو قوائد و ضوابط دیتا ہے تاکہ وہ اُن کو مانیں اوراُن کی پیروی کریں۔ یہ اُن کو یہ اعتقاد رکھنے پر مجبور کردیتا ہے کہ اُنہیں اپنے اعمال کے ذریعہ سے خُدا کی مُحبّت اور خوشنودی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن یہ بائبل کی سچی تعلیم کے بالکل متضاد ہے۔
خُدا کا کلام فرماتا ہے کہ "رحم انصاف پر غالب آتا ہے” (یعقوب 2 : 13)۔ یہ خُدا کی مہربانی ہے جو انسانوں کو توبہ کی طرف مائل کرتی ہے (رومیوں 2 : 4)، نہ کہ شریعت یا قوانین کی پاسداری۔ خُداوند یسوع مسیح ہمیں کچھ ایسا دینے کے لئے آئے جو مذھب سے کہیں بہتر ہے ۔۔۔۔ وہ اِس لئے آیا کہ اس کے وسیلہ سے ہم باپ کے ساتھ قریبی، شخصی اور مُحبّت بھرا تعلق قائم کریں۔
خُدا کی غیر مشروط مُحبّت انسانوں کو یہ اجازت نہیں دیتی کہ وہ جوں کے توں رہیں، وہ ان سے مُحبّت کرتا ہے جب کہ ان کے اندر تبدیلی جاری ہوتی ہے۔ خُداوند یسوع نے فرمایا کہ وہ تندرستوں کے لئے نہیں آیا بلکہ بیماروں کے لئے (متّی 9 : 12)۔ ہماری دُنیا کے زیادہ تر باسی آج بیمار ہیں، اور اُن کی بیماریوں کا کوئی علاج نہیں سوائے خُداوند یسوع مسیح کے اور وہ سب کلئے سب کچھ کرنے کے لئے موجود ہے۔
غیر مشروط مُحبّت بدی پر غالب آتی اور زندگیوں کو بدلتی ہے۔