مُجھے اپنے فرمان کی راہ پر چلا کیونکہ اِسی میں میری خُوشی ہے۔ زبُور 35:119
یہ جاننا ضروری ہے کہ خُدا کا کلام آپ کی زندگی میں اُس کے کردار کے بارے میں کیا کہتا ہے، کیونکہ یہ اُس کے اُس الہٰی منصوبے کی تصدیق کرتا ہے جو آپ سے تعلق رکھنے والے تمام ذاتی معاملات سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔ خُدا کا کلام کہتا ہے کہ ہم اپنی سب راہوں میں اُسے پہچانیں اور وہ ہماری راہنمائی کرے گا (دیکھیں امثال 6:3)۔ "خُدا کو پہچاننے” کا سادہ مطلب ہے کہ اُس کی سوچ کو جاننا، اُس کی پرواہ کرنا اوراُس کی رائے مانگنا۔
امثال 7:3 میں بیان کیا گیا ہے، "تُو اپنی ہی نِگاہ میں دانِش مند نہ بن۔” دوسرے لفظوں میں، یہ کبھی مت سوچیں کہ آپ اپنی زندگی کو چلا سکتے ہیں اور خُدا کی مدد اور ہدایت کے بغیر اچھا کام کر سکتے ہیں۔ لیکن، خُدا کا شُکر ہے، وہ ہمیں ہدایت دیتا ہے تاکہ ہم اُس کی پیروی کرتے ہوئے وہ سب کچھ دریافت کر سکیں جو اُس کے پاس ہمارے لیے ہے! چاہیے کہ ہم صرف اُس کی رہنمائی پر بھروسہ کریں اور وہی کریں جو وہ ہمیں کرنے کو کہتا ہے۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، جب مجھے ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں مجھے پتہ نہیں چلتا کہ کیا کرنا چاہیے، مَیں دُعا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو مجھے واضح ہدایات دے۔ مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ مَیں تیری پہچان کرسکتا/سکتی ہوں اور رہنمائی حاصل کرنے کے لیے تیرے کلام پر انحصار کر سکتا/سکتی ہوں، چاہے مجھے کسی بھی صورتحال کا سامنا کیوں نہ ہو۔