خُدا کے اعتبار سے زندہ

خُدا کے اعتبار سے زندہ

اسی طرح تم بھی اپنے آپ کو گناہ کے اعتبار سے مردہ مگر خُدا کے اعتبار سے مسیح یسوع میں زندہ [ اُس کےساتھ نہ ٹوٹنے والی رفاقت میں زندہ]  سمجھو۔ (رومیوں ۶ : ۱۱)

وہ لوگ جو نجات یافتہ نہیں ہیں وہ روحانی طور پر مُردہ ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ خُداکی شراکت سے لطف اندوز ہونے اورپاک روح کی باطنی تحریک کو سمجھنے کے قابل نہیں ہیں۔ یہ لوگ اپنے دنیاوی علم یا ذہانت اوراپنےفہم وفراست پر تکیہ کرتے ہیں؛ وہ مکاشفہ کے ساتھ زندگی گزارنے کے استحقاق اور قدرت سے لطف اندوز نہیں ہوسکتے۔ لیکن جب ہم نئے سِرے سے پیدا ہوتے ہیں اورروحانی طورپرزندہ ہوجاتے ہیں، خُدا ہم سے کلام کرتا اور ہم پرایسی باتیں ظاہر کرتا ہے جو ہم الہیٰ مکاشفہ کے بغیر جان نہیں سکتے۔

ماضی میں میں نے جو نوکریاں اور عہدے سنبھالے ہیں ان کے بارے میں میرے پاس متعلقہ علم نہیں تھا۔ لیکن چونکہ خُداوند کے ساتھ میرا قریبی اور شخصی تعلق تھا اس لئے وہ میری راہنمائی کرتا اور وہ کام بھی کرنے کی توفیق بخشتا تھا جن کو سرانجام دینے کے لئے میں نے باقاعدہ کوئی تربیت حاصل نہیں کی تھی۔

میں نے کسی خدمت میں قیادت یا مواصلاتِ عامہ کو موثرطور پر استعمال کرنے کی باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی تھی۔ لیکن خُدا نے مجھے اور میری ٹیم کو جائیس مائیر منسٹریز میں اس قابل کیا کہ ہم مختلف طریقوں سے دنیا بھر میں خدمت کا کام سر انجام دیں، جس میں بڑے پیمانہ پرذرائع ابلاغ کا استعمال بھی شامل ہے۔ خُدا اپنے روح کے وسیلہ سے قدم بہ قدم ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ اوراِیمان کے ہرقدم کے ساتھ وہ ہمیں سکھاتا ہے اورمستقبل کے لئے ہماری رہنمائی بھی کرتا ہے۔

اگر آپ خُدا کے ساتھ رفاقت رکھیں گے وہ آپ کوہراس کام کے لئے لیس کرے گا جس کے لئے اس نے آپ کو بلایا ہے۔ اگرآپ مستعدی سے اس کی تلاش کریں گےاوراُس کی آواز سُنیں گے، وہ مافوق الفطرت طریقہ سےآپ کی راہنمائی کرے گا۔ وہ آپ کو سیکھائے گا تاکہ آپ اپنی زندگی میں  اس کے مقاصد کو پوراکریں ۔۔۔۔۔۔ یہ مقاصد ایسے ہیں جوآپ کے تصور سےبہت بڑے ہوں گے اور شاید آپ نے اِن کی باقاعدہ کوئی تربیت بھی حاصل نہ کی ہو۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  خُدا آپ کو ضرورت کی ہر چیز سے لیس کرے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon