خُداوند فرماتا ہے کہ میرے خیال تمہارے خیال نہیں اور نہ تمہاری راہیں میری راہیں ہیں۔ یسعیاہ 55 : 8
آپ کس چیز کے بارے میں سوچ رہے ہیں؟ اگر آپ کے خیال خُدا کے خیال نہیں ہیں تو میں آپ کو مشورہ دینا چاہتی ہوں کہ آپ اپنے خیالات کو تبدیل کریں! اگر ہم وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جو خُدا چاہتا ہے تو ہمیں سیکھنا پڑے گا کہ اس طرح سے سوچیں جیسا کہ وہ سوچتا ہے۔
یرمیاہ 29 : 11 میں خُدا نے کہا کہ‘‘کیونکہ میں تمہارے حق میں اپنے خیالات کو جانتا ہوں ’’ خُدا ہمارے بارے میں سوچتا ہے، کیا آپ اپنے اور اپنی زندگی کے بارے میں اسی طرح سے سوچتے ہیں جیسا کہ خُدا سوچتا ہے؟
اگر آپ اس طرح سے نہیں سوچتے جس طرح سے خُدا سوچتا ہے تو آپ کی زندگی میں خُدا کا منصوبہ پورا نہیں ہوگا۔ بائبل میں امثال 23 : 7 میں لکھا ہے کہ ‘‘کیونکہ جیسے اس کے دل کے اندیشے ہیں وہ ویسا ہی ہے۔’’آپ خُدا کے منصوبے میں رکاوٹ کا باعث ہوسکتے ہیں اگر آپ جسمانی سوچ رکھیں گے، یا دوسروں کی مرضی کو پورا کریں گے یا ابلیس کی سوچ کے مطابق سوچیں گے۔ اس کے بجائے آپ خُدا کی مانند سوچیں اور اِیمان رکھیں اور اس کے اچھے منصوبے کو قبول کریں جو وہ آپ کی زندگی کے لئے رکھتا ہے۔ آپ کس کے ساتھ متفق ہوں گے؟
آج کا قوّی خیال:
جو کچھ خُدا میرے بارے میں یقین رکھتا ہے میں بھی اسی کا یقین رکھتا/رکھتی ہوں۔