خُدا کے زور کو حاصل کرنا

خُدا کے زور کو حاصل کرنا

خُداوند میں (اس کے ساتھ واسبتہ ہونےکے باعث زور حاصل کرو) اوراُس کی قدرت کے زور (وہ زور جو اس کی لا محدود قوّت سے ملتا ہے) میں مضبوط بنو۔ افسیوں 6 : 10

آپ کی زندگی کا جو بھی مقصد ہے اُس میں کامیابی حاصل کرنے کا اہم راز یہ ہے کہ خُدا سے زور حاصل کریں۔ آپ کا زور آخر کار ختم ہو جائے گا لیکن خُدا کا زور کبھی بھی ختم نہیں ہوگا۔

مجھے اپنی زندگی میں بہت دفعہ ایسے حالات کا سامنا ہوا ہے جب میں بالکل نہیں جانتی تھی کہ کیا کروں۔ ہر بار جب بھی مجھے کامیابی کے لئے اُس کے زور کی اشد ضرورت پڑی وہ اپنے زور میں مجھ سے آکر ملا۔ اس بات سے بالاتر ہو کر کہ اس وقت آپ کی زندگی کو کن مسائل کا سامنا ہے آپ بھی خُدا سے اِسی طرح کے کام کی توقع کرسکتے ہیں۔ خُدا آپ کی قوّت ہے!

افسیوں 6 : 10 میں پولس ہمیں اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہے کہ جب ہم اُس کے ساتھ نزدیکی تعلق میں چلیں گے تو خُدا ہمارے اندر اپنا زورانڈیلے گا۔ اور یسعیاہ نبی فرماتا ہے کہ وہ جنھوں نے پوشیدگی میں خُداوند کا انتظار کرنا سیکھ لیا ہے "وہ عقابوں کی مانند بال و پَر سے اُڑیں گے” (یسعیاہ 40 : 31)۔ یہ حوالہ جات اور اس جیسے بہت سے حوالہ جات ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ جب ہم خُدا کے پاس جاتے ہیں تو ہمیں اپنی کمزوری میں زور حاصل ہوتا ہے۔

خُدا نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہمیں کبھی نہ چھوڑے گا اور نہ ہی ہم سے دست بردار ہوگا۔ وہ ہمارے سفر کے ہر قدم پر ہمارے ساتھ ہے وہ ہمیں ضرورت کے مطابق اورضرورت کے وقت زور بخشتا ہے۔

خُدا آپ کو صرف قوّت ہی نہیں دینا چاہتا بلکہ وہ بہت کچھ کرنا چاہتا ہے ۔۔۔۔ وہ آپ کا زور بننا چاہتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon