خُدا کے ساتھ تنہا

اور لوگوں کورخصت کرکےتنہا دُعا کرنے کے لئے پہاڑ پر چڑھ گیا اور جب شام ہوئی تووہاں اکیلا تھا۔   (متّی ۱۴ : ۲۳)

خُدا کے ساتھ تنہائی میں کسی خاموش جگہ پر وقت گزارنا میرے لئے نہایت اہم ہے اور میرا اِیمان ہے کہ آپ کے لئے بھی نہایت اہم ہے۔ میرے گھر میں ایک آفس ہے جہاں اپنے دِن کا آغاز کرنے سے پہلے میں ہرصبح خُدا سے ملاقات کے لئے جاتی ہوں۔ اِس کے علاوہ سال میں تقریباً چار مرتبہ میں چند دنوں کے لئے تمام کاموں کو چھوڑ کر تنہائی میں وقت گزارتی ہوں۔ میں اس سے لطف اندوز ہوتی ہوں اور مجھے خُدا کی ہستی پرغورکرنے کی غرض سے اُس کے ساتھ تنہائی میں اضافی وقت گزارنے کی ضرورت ہے۔

بہت سے لوگ سالانہ چھٹیاں لیتے ہیں اور ہر ہفتہ تفریح کا منصوبہ بھی بناتے ہیں۔ ہمیں خوشی اور آرام چاہیے اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ ہمیں توازن، صحت مند زندگی اور جذبات کو برقرار رکھنے کے لئے اس کی ضرورت ہے۔ لیکن دراصل ہمیں روحانی چھٹیاں لینے کی اس سے بھی زیادہ ضرورت ہے اور یہ وہ کام ہے جسے ہمیں اپنے سالانہ کیلنڈر یا ہفتہ وار اوقات کار میں سب سے پہلے ڈالنا چاہیے۔

ذرا تصور کریں کہ اگر آپ اپنے سب کاموں سے پہلے خُدا کو وقت دینے کا ارادہ کریں گے تو اس سے خُدا کوکس قدر تعظیم ملے گی۔ میں یونایٹیڈ اسٹیٹ اور بیرونِ ممالک میں کانفرنس منعقد کرتی ہوں اور یہ بات مجھے ہمیشہ بہت متاثر کرتی ہے جب بہت سے لوگ کسی ایک کانفرس میں شامل ہونے کے لئے چھٹیاں لے کراور لمبا سفر کرکے کانفرس میں آتے ہیں۔ میں ہمیشہ ان کی تعریف کرتی ہوں اور جانتی ہوں کہ خُدا اُن کے اس فیصلے سے خوش ہے۔ وہ روحانی طور پر ترقی کریں گے کیونکہ وہ خُدا کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے قربانی دے رہے ہیں ۔

خُدا کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے اپنی زندگی میں کسی مشکل یا المیہ کا انتظار نہ کریں جو آپ سے تقاضا کرے کہ آپ اپنے حالات کے لئے خُدا سے پوچھیں۔ پہلے خُدا کو ڈھونڈیں اور ڈھونڈتے رہیں اس طرح آپ پہلے ہی کسی بھی قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے مضبوط و تیار ہوں گے۔ جب خُداوند یسوع کو باپ کے ساتھ تنہائی میں وقت گزارنے کی ضرورت تھی تو ہمیں بھی ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  ابھی اِسی وقت اپنا کیلنڈر نکالیں اورخُدا کےساتھ  خاص وقت مقّررکریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon