خُدا کے ساتھ شراکت داری

خُدا کے ساتھ شراکت داری

بِلاناغہ دُعا کرو [کامل رفتاری سے دُعا۔    1 تھِسّلُنیکیوں 17:5

دُعا کرنا ہمارے لئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔ دُعا کرنا ہمارے لئے فرض نہیں ہے بلکہ یہ ایسا کام ہے جو ہم ہرصورت میں کرنا چاہتے ہیں! دُعا خُدا کے ساتھ شراکت داری کرنے کے بہت سے طریقوں میں سے ایک ہے تاکہ ہم اُس کے منصوبوں اور مقاصد کواپنی زندگیوں میں اور اُن لوگوں کی زندگیوں میں جن سے ہم پیار کرتے ہیں پورا ہوتا ہوئے دیکھیں۔ یہ وہ ذریعہ ہے جس سے ہم انسان جو زمین پر رہتے ہیں خُدا کی شاندار حضوری اور قدرت کو حاصل کرسکتے ہیں۔

دُعا کے وسیلہ سے ہم اپنے دِل کو خُدا کے سامنے انڈیلتے ہیں، اُس کی ہدایت کو سُنتے، شُکرگزاری کا اظہار کرتے اور جوعظیم اِرادے خُدا ہمارے لئے رکھتا ہے نہ صرف ہم اُن کوجان سکتے ہیں بلکہ اُن سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ مَیں نے کسی کو یہ کہتے ہوئے سُنا ہے کہ "ساری ناکامیوں کی جڑ دُعا نہ کرنے میں ناکامی میں ہے۔” جو کچھ میں نے سیکھا ہے اس میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ خُدا کے ساتھ بات چیت کرنا واقعی سب سے بڑا اعزاز ہے اور میرے علم کے مطابق یہ سب سے آسان کام بھی ہے۔ دُعا کو پیچیدہ یا مشکل نہ بنائیں۔ اسے سادہ رکھیں اور دُعا میں خُداوند کے ساتھ گزارے گئے ہر لمحے سے لطف اُٹھائیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ مَیں دُعا میں تیرے پاس آنے کے عظیم استحقاق کے لیے تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں۔ یہ بڑا شاندار خیال ہے کہ ہم ہر روز شُکر گزاری کے ساتھ تیری حضوری میں آسکتے ہیں۔ میری دُعا سُننے اور آج میری راہنمائی کرنے کے لیے، خُداوند، تیرا شُکریہ۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon