خُدا کے لئے وقت نکالیں

لیکن خُداوند کا انتظار کرنے والے [جو توقع کرتے ، ڈھونڈتے اور اُس پراُمید پر لگاتے ہیں] ازسرِ نو زور حاصل کریں گے۔ وہ عقابوں کی مانند [سورج تک اُڑتے ہیں] بال و پَر سے اُڑیں گے   [خُدا کےنزدیک] وہ دوڑیں گے اور نہ تھکیں گے۔ وہ چلیں گے اور ماندہ نہ ہوں گے۔                       (یعسیاہ ۴۰ : ۳۱)

ہم ایسی دنیا میں رہتے ہیں جس میں وقت کی بہت کمی ہے اور ہر کام ہی ضرروی لگتا ہے۔ دشمن اپنے منصوبہ کے مطابق انسانوں کومصروفیت میں پھنسا کر دُعا اور خُدا کے کلام کے مطالعہ  سے روکنے میں بے حد کامیاب ہوچکا ہے۔ ہم بے انتہا دباوٗ کے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں اورایک کام سےدوسرے اور پھرتیسرے کی طرف دوڑے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اس حد تک کہ ہم زندگی کی اہم ترین باتوں کو نظر انداز کئے بیٹھے ہیں یعنی: خُدا، خاندان اور دوسرے تعلقات، اپنی صحت اوراپنی روحانی زندگیوں کو تعمیر کرنا۔ اس سبب سے ہم بے حد پریشان ہوجاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اِن سب باتوں اورزندگی کو منظم کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ خُدا کے ساتھ چلیں اور جو وہ کہتا ہے، سُنیں۔ یہ سچ ہے؛ ہم اُس کے بغیر زندگی کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ ہم دباوٗ، اُلجھن اورپریشانی کو اُس کے بغیر حل نہیں کرسکتے۔ ہماری شادی شدہ زندگی دُکھ کا شکار ہوگی، ہمارے بچّے مصیبت کا شکار ہوں گے، ہمارا روپیہ پیسہ برباد ہوجائے، ہمارے تعلقات میں پرُجوشی نہیں رہے گی ۔۔۔۔۔۔ اگر ہم خُدا کے کلام اور دُعا میں وقت صرف نہیں کریں گے۔ لیکن اگر ہم حالات کے لئے دُعا کرنا شروع کردیں گےخُدا ہمیں زور بخشے گا اورہمیں توفیق دے گا کہ ہم زندگی کا مقابلہ حکمت اورسکون سے کریں ہر دن گزارنے کی کوشش کرنے کی بجائے۔ جب ہم خُدا کے لئے وقت نکلالتے اور اُس کی آواز سُنتے ہیں، تو وہ ہمیں نئے طور سے زور بخشتا اور توفیق دیتا ہے کہ زندگی کامقابلہ کریں اور ماندہ نہ ہوں۔ لیکن ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم خُدا کو اوّل درجہ دیں اوراِس طرح اپنا وقت حکمت کےساتھ استعمال کرنا شروع کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: ہر روز خُدا کی آواز سننے کے لئے وقت نکالیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon