خُدا کے مسح کی کُنجی

یہ تیل میرے لئے تمہای پشت در پشت مسح کرنے کا پاک تیل ہوگا یہ کسی آدمی کے جسم  پر نہ ڈالا جائے۔                               (خروج ۳۰ : ۳۱۔ ۳۲)

لوگوں کودینے کے لئےمیرے پاس خُدا کے مسح (حضوری اور قوت) کے علاوہ اورکچھ بھی نہیں ہے۔ میں بہت خوبصورت نہیں ہوں؛ نہ ہی میں گلوکارہ ہوں یاکوئی ایسا کام کرتی ہوں جس سے لوگ خوش ہوں۔ میں تو بس خُداکے کلام کی سچائی کا پرچار کرتی ہوں۔ میں فتح مند زندگی گزارنے کے لئے کلام کی سچائی اورعملی طور پر خُدا کی فرمانبرداری کرنےکی بابت بتاتی ہوں۔ میں لوگوں کو تبدیل ہونے اور روحانی ترقی کا پیغام سناتی ہوں تا کہ وہ اپنی زندگی میں شادمان رہیں ۔ میں خُدا کا کلام اس طرح سُناتی ہوں کہ یہ ان کی روزمرہ زندگی میں ان کا مددگار ثابت ہو۔ خدا کے فضل سے یہ کلام دنیا میں لاکھوں لوگوں تک پہنچتا ہے، لیکن جس کام کے لئے اس نے مجھے بلایا ہے وہ کرنے کے لئے مجھے خدا کے مسح کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔ ورنہ نہ تو میں کسی کے کام کی ہوں، اور نہ ہی لوگوں کی نظر میں میری کوئی اہمیت ہے۔ میں نے سیکھا ہے کہ اگر میں محبّت سے نہ چلوں تو میں خُدا کے مسح سے بھر نہیں سکتی ، کیونکہ خُدا جسم کو مسح نہیں کرتا (یعنی ہماری خواہشات، خود غرض رویے اور ردِعمل)۔

آج کی آیت کے مطابق پرانے عہد میں کاہنوں پر مسح کا تیل انڈیلتے وقت اس بات کا خیال رکھا جاتا تھا کہ اس میں سے کچھ بھی جسم پر نہ ڈالا جائے۔ خُدا جسمانی رویوں کو مسح نہیں کرتا۔ ہمیں محبّت سے چلنے کی ضرورت ہے کیونکہ اسی کی مدد سے ہماری زندگیوں میں مسح بڑھتا ہے اورمسح سے ہمیں قوت ملتی ہے تاکہ ہم خُدا کی مرضی کے مطابق وہ کام کریں جس کے لئے اُس نے ہمیں بلایا ہے۔ خُدا کی حضوری اور قوت ہی خُدا کا مسح ہے اور جوکام ہم اپنی محنت سے سرانجام نہیں دے سکتے وہ کام بھی ہم مسح کے وسیلہ سے بآسانی کرسکتے ہیں۔ ہم سب کو خُدا کے مسح کی ضرورت ہے۔ ہمیں اچھّے والدین بننے کی ضرورت ہے، کامیاب شادی شدہ زندگی کی ضرورت ہے، اچھے دوست بننے کی ضرورت ہے بلکہ ہر کام جو ہم کرتے ہیں اس میں ہمیں مسح کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  ہر کام میں کامیابی کے لئے ہمیں خُدا اکی حضوری اور قوت (مسح)  کی ضرورت ہے ۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon