خُدا کے مُکاشفہ کے لئے شُکر گزاری

خُدا کے مُکاشفہ کے لئے شُکر گزاری

اور لوگ اُس کی تعلِیم سے حَیران ہُوئے کیونکہ وہ اُن کو فقِیہوں کی طرح نہیں بلکہ صاحبِ اِختیار کی طرح تعلِیم دیتا تھا۔      مرقس 22:1

یہ سوچ کر دُکھ ہوتا ہے کہ کچھ لوگوں کے نزدیک مسیحت صرف چرچ جانے کا نام ہے اور اِس سے زیادہ کچھ نہیں۔ گرجا گھر میں ہمیں خُدا کے بارے میں سیکھایا جاتا ہے لیکن شُکر ہے کہ مسیح میں ہماری زندگی صرف ہفتہ وار گرجا گھر جانے کا نام نہیں ہے۔ مسیحی ہونا گرجا گھر جانے سے کہیں بڑھ کر ہے۔ یہ خُدا کے ساتھ شخصی تعلق کا نام ہے جو خُداوند یسوع مسیح کے وسیلہ سے ممکن ہے۔

حقیقی معنوں میں خُداوند کو جاننے کے لیے ہمارے اندر ایسے علم کی بھوک ہونی چاہیے جو صرف خُدا کی طرف سے مُکاشفہ کے ذریعے حاصل ہو سکتا ہے— یہ مُکاشفہ اُس کے کلام اور اُس کے رُوح القّدس کے ذریعے شخصی اور نہایت قریبی تعلق سے حاصل ہوتا ہے۔

مکاشفہ اِنسانی سوچ، نظرئیے اور احساسات سے کہیں پَرے ہے۔ یہ خُدا کے بارے میں ایسا باطنی علم ہے جو ہم سے کبھی بھی چھینا نہیں جا سکتا۔ جب ہمارے اندر خُدا کے بارے میں ایسا باطنی علم موجود ہوتا ہے تو ہمارے اندر شُکر گزاری پیدا ہوتی ہے اور ہم محفوظ رہتے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ کوئی بھی ظاہری چیز ہمیں خُدا کے بارے میں ہمارے ایمان سے ہٹا نہیں سکتی۔


شُکرگزاری کی دُعا

مَیں شُکر گزار ہوں، اَے باپ، کہ مَیں تیرے ساتھ شخصی، گہرا تعلق رکھ سکتا/سکتی ہوں۔ آج، مَیں تیری آواز سُننے اور تیری راہنمائی کی پیروی کرنے کا انتخاب کرتا/کرتی ہوں۔ تیرے اس مکاشفہ کے لئے جو تو نے میری زندگی میں رکھا ہے  تیرا شُکر ہو۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon