
اگر تم مجھ میں(قائم رہو، میرے ساتھ مِلے رہو) قائم رہواور میری باتیں تم میں قائم رہیں تو جو چاہو مانگو وہ تمہارے لئے ہو جائے گا۔ یوحنا 15 : 7:
زیادہ تر مسیحی بائبل کو پڑھنے کی اہمیت سے واقف ہیں لیکن کلامِ مقّدس میں قائم رہنے کی اہمیت سے واقف نہیں ہیں (زندہ رہنا، قائم رہنا، مضبوطی سے تھامے رہنا اور جاری رکھنا) یعنی کلام کو اپنے میں بسنے دینا۔
جب ہم کلام کو دھیان سے پڑھتے ہیں اور صحائف کی آیات کو اپنے دِل میں رکھتے ہیں تو یہ ضرورت کے وقت فوراً ہمارے ذہن میں آجاتی ہیں، اور خُداوند یسوع نے وعدہ کیا ہے کہ ہمیں جس بھی چیز کی ضرورت ہو ہم اس سے مانگ سکتے ہیں اور وہ ہمیں دے گا۔
خُدا کے کلام میں قائم رہنے اور کلام کو اپنے دِل میں بسانے سے ہم خُداوند یسوع کے حقیقی شاگرد بنتے ہیں (دیکھیں یوحنا 8 : 31 )۔ اور اِس سے ہماری دُعائیہ زندگی اور مضبوط ہو جاتی ہے اور ہمیں دشمن پر فتح ملتی ہے۔