خُدا کے کلام میں قدرت ہے!

خُدا کے کلام میں قدرت ہے!

اُس کو اپنی آنکھ سے اُوجھل نہ ہونے دے۔اُس کو اپنے دِل میں رکھ ۔ کیونکہ جو اُس کو پا لیتے ہیں یہ اُن کی حیات اور اُن کے سارے جسم کی صحت ہے۔ امثال ۴: ۲۱۔۲۲

بائبل مقّدس کوئی عام کتاب نہیں ہے۔اس کے اوراق پر موجود کلام ہماری زندگی کی دواہے۔ چونکہ اِس میں زندگی ہے اِس لئے اس کے اندر آپ کی زندگی کو تبدیل کرنے کی قدرت ہے۔

جب آپ خدا کے کلام کی قدرت اورسچائی کو جان لیتے ہیں تو آپ کی زندگی میں ایسی تبدیلی آتی ہے جو صرف کلام کی سچائی کے وسیلہ سے پیدا ہو سکتی ہے۔ اورآپ ابلیس کے اُس جھوٹ سے واقف ہو جاتے ہیں جووہ آپ کے خلاف استعمال کرتا ہے۔

اگر آپ کلام کے مطالعہ سے گھبراتے ہیں یاآپ نے حال ہی اس کامطالعہ شروع کیا ہے تو یہ نہ سوچیں کہ آپ فوراً ہی اس کو پورا پڑھ لیں گے یا اس کو سمجھ جائیں گے۔ صبر سے کام لیں۔اہم چیز یہ ہے کہ آپ جس کتاب کا مطالعہ بھی شروع کریں اس کو مکمل پڑھنے کا اِرادہ کریں۔ کیونکہ بائبل کو پڑھنے اس پرگیان دھیان کرنے سے آپ کچھ نہ کچھ ضرور سیکھیں گے۔

امثال ۴: ۲۰ میں مرقوم ہے’’اَے میرے بیٹے ،میری باتوں پر توجہ کر…‘‘یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کیونکہ توجہ کرنا محض پڑھنے سے بہت بڑھ کر ہے۔ اس کے معنیٰ ہیں صحائف پر سوچ بچار کرنا یا اپنے ذہن میں باربار اس پر غور کرنا۔

جب ہم خدا کے کلام کو پڑھنے اوراس پرغور کرنے میں مصروف رہتے ہیں اور اس کی سچائیوں سےاتفاق کرتےہیں توہم زندگی اورخدا کی شفا بخش قوت سےمعمور ہو جاتے ہیں ۔


یہ دُعا کریں:

اَے خدا تیرے کلام کی زندگی بخش قوت کے لئے تیرا شکر ہو!جب میں اس کو پڑھوں اور اس کا مطالعہ کروں مجھے سکھا کہ تو مجھ سے کیا چاہتا ہے اور اپنی شفا بخش قوت کو میرے اندرانڈیل دے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon