خُدا کے کلام کو سُننا، قبول کرنا اور فرمانبرداری کرنا

خُدا کے کلام کو سُننا، قبول کرنا اور فرمانبرداری کرنا

دیکھ ! مَیں تیرے قوانِین کا مُشتاق رہا ہُوں۔ مُجھے اپنی صداقت سے زِندہ کرپس مَیں ابدُلآباد تیری شرِیعت کو مانتا رہُوں گا [سُننا، قبول کرنا، مُحبّت کرنا اور اُس کی فرمانبرداری کرنا]۔ اور مَیں آزادی سے چلُوں گا کیونکہ مَیں تیرے قوانِین کا [شدت سے بھی زیادہ] طالِب رہا ہُوں۔   زبُور 119 : 40، 44-45

ہماری خُوشی اُس وقت پوری ہوتی ہے جب ہم شُکر گزاری کے ساتھ خُدا کے ان وعدوں کو قبول کرتے ہیں جو وہ ہمارے ساتھ کرتا ہے اوراُس کے احکام کو مانتے ہیں۔ جب ہم کلام پر اِیمان لاتے ہیں اورجو کچھ خُداوند یسوع مسیح ہمیں کرنے کے لئے کہتا ہے اُس کو مانتے ہیں تو ہم اُن حالات پر قابو پا لیتے ہیں جو ہمیں پریشان یا مایوس کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

خُدا کے کلام پر اِیمان لانا ہمیں جدوجہد سے بچاتا ہے تاکہ ہم خُدا کے وعدوں میں آرام پائیں۔ کلامِ مقّدس میں بیان کیا گیا ہے کہ، "اور ہم جو اِیمان لائے (خُدا کی پیروی کرتے اور بھروسہ رکھتے اور تکیہ کرتے ہیں) اُس آرام میں داخِل ہوتے ہیں” (عبرانیوں 3:4)۔

اگر آپ کے خیالات منفی ہو گئے ہیں اور آپ شک سے بھرے ہوئے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ آپ نے خُدا کے کلام کو سُننا، قبول کرنا اور اُس کی فرمانبرداری کرنا چھوڑ دیا ہے۔ جیسے ہی آپ خُدا کے کلام پر اِیمان لانا شروع کر دیں گے، آپ کی خُوشی بحال ہو جائے گی اور آپ دوبارہ "آرام میں” داخل ہو جائیں گے۔ شُکر ہے، خُدا میں آرام کرنا ایسی جگہ ہے جہاں وہ چاہتا ہے کہ آپ اپنی زندگی کا ہر روز گزاریں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ میں تیرے کلام کے لیے بہت شُکر گزار ہوں۔ میں جانتا/جانتی ہوں کہ جو وعدے اور ہدایات تُو مجھے دیتا ہے وہ میرے فائدے کے لیے ہیں۔ آج جب میں خُدا کے کلام کو سُن کر اور قبول کرکے اُس کی فرمانبرداری کرتا/کرتی ہوں تو خُوشی سے بھری، غالب آنے والی زندگی کا تجربہ کرنے میں میری مدد کر جو یسوع مجھے دینے آیا تھا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon