
کوئی [بنیادی طور پر اور بالکل اخلاقی طور پر] نیک نہیں مگر ایک یعنی خُدا۔ لُوقا 18 : 19
خُدا بھلا ہے. نیکی اس کی بہت سی حیرت انگیز خصوصیات میں سے ایک ہے جس کے لیے شُکر گزاری کریں۔ اور چونکہ نیکی اُس کے کردار کا حصّہ ہے، اس لیے ہم اُس سے ہر بار یہ توقع کرسکتے ہیں کہ وہ نیکی ہی کے ذریعے جواب دے گا۔ خُدا کبھی کبھار بھلائی نہیں کرتا؛ وہ ہر وقت بھلا ہے۔ وہ اُن لوگوں کے لیے بھلا ہے جو اس کے مستحق نہیں ہیں۔ وہ ہماری مدد کرتا ہے اُس وقت بھی جب ہم نے نکمے کام کئے ہوں، ہمیں صرف یہ کرنا ہے کہ اپنی غلطیوں کو تسلیم کریں اور دلیری سے اُس سے مدد مانگیں۔
ہم ہمیشہ خُدا سے مدد مانگ سکتے ہیں: "اگر تُم میں سے کِسی میں حِکمت کی کمی ہو تو خُدا سے [جو دیتا ہے] مانگے جو بغَیر ملامت کِئے سب کو فیّاضی کے ساتھ دیتا ہے۔ اُس کو دی جائے گی” (یعقوب 5:1)۔
یہ کیسی خُوشخبری! کہ جب ہم آزمائشوں میں ہوں گے تو خُدا ہمیں حکمت دے گا — وہ ہمیں باہر نکلنے کا راستہ دکھائے گا۔ شُکر ہے، ہمیں بس مانگنے کی ضرورت ہے، اور وہ ہم میں غلطی تلاش کئے بغیر دے گا۔ یہ حیرت انگیزہے!
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، جب میں ایسی حالت میں پھنس جاؤں جہاں مجھے تیری حکمت اور تیری مدد کی ضرورت ہو تو مَیں تجھ سےدرخواست کرتاا/کرتی ہوں کہ تُو مجھے بالکل وہی فراہم کرے گا جس کی مجھے ضرورت ہے۔ میں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ بھلائی صرف وہ چیز نہیں ہے جسے تُو ظاہر کرتا ہے، یہ تیری فطرت ہے۔ مَیں تجھ سے پیار کرتا/کرتی ہوں، اور مَیں آج تیری بھلائی کے لیے تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں۔