خُدا ہماری طرف ہے

پس ہم اِن (سب) باتوں کی بابت کیا کہیں؟ اگر خُدا ہماری طرف ہے تو کون ہمارا مخالف (ہوسکتا) ہے؟(کون ہمارا دشمن ہوسکتا ہے، اگر خُدا ہماری طرف ہے؟) رومیوں 8 : 31

خُدا عظیم خُدا ہے؛ اس کے لئے کوئی بات بھی ناممکن نہیں ہے۔ ہمیں ہرگز اپنے دشمنوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان میں سے کوئی بھی خُدا کی مانند بڑا نہیں ہے۔

خُدا ہمارے لئے ہے؛ خُدا ہماری طرف ہے۔ ابلیس کے پاس ایک ہی جگہ ہے —  وہ ہمارا مخالف ہے۔ لیکن خُدا ہمارے اُوپراور نیچے ھر سمت ہے، ہمارے وسیلہ سے ہے، ہمارے لئے ہے اور ہمیں گھیرے ہوئے ہے۔ تو پھر ہم کس سے خوف زدہ ہوں؟

پس کوہٗ صیحون کی مانند ہمیں اپنی جگہ سے ٹلنا نہیں چاہیے کیونکہ خُدا ہماری چاروں طرف ہے۔ اور اگر یہ بھی کافی نہیں ہے تو میں نے ایک بہترین سچائی کو سب سے آخر کے لئے بچا رکھا ہے؛ یعنی وہ ہمارے اندر ہے۔ اور اس نے کہا ہے کہ وہ ہمیں کبھی نہیں چھوڑے گا اور نہ ہی ہم سے دست بردار ہوگا۔

نجات خُدا کی طرف سے ہماری سب سے قیمتی برکت ہے۔ اور ہمیں مددگار دیا گیا ہے، خود پاک روح، تاکہ ہمیں مسیح خُداوند یسوع کی مانند بننے کے لئے زور بخشے۔ خُدا کے پاس ہمارے لئے کثرت سے برکات اور روحانی قوت موجود ہے۔ وہ زورآور اور قدرت والا ہے اور جو کام ہم خود اپنی قوت سے نہیں کر سکتے وہ کرنے کے قابل ہے ۔

خُدا کی چاہت ہے کہ ہم پاک رُوح کو قدرت سے اپنے اندر سے بہنے دیں تاکہ لوگوں پر اس کی مُحبّت کو ظاہر کریں اورپاک روح کی دی گئی نعمتوں کے وسیلہ سے لوگوں کی مدد کریں۔ وہ سب چیزوں کا محور ہے۔


خُدا نے مقصد کے تحت اس دنیا کے کمزوروں اور بےوقوفوں کو چنا ہے، تاکہ لوگ ان کی طرف دیکھیں اور کہیں "یہ خُدا ہی ہوسکتا ہے!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon