
ہم مسِیح کی معرفت خُدا پر اَیسا ہی بھروسا رکھتے ہیں۔ 2 کُرِنتھِیوں 3 : 4
بے اعتماد شخص ایک ایسے ہوائی جہاز کی طرح ہوتا ہے جس کے ٹینک ایندھن سے خالی ہوتے ہیں اور وہ رن وے پر بے کار کھڑا رہتا ہے۔ یہ ایسا طیارہ ہے جواُڑنے کی صلاحیت تورکھتا ہے لیکن ایندھن کے بغیر یہ اُڑان بھرنے کےلئے تیار نہیں ہے۔ اعتماد ہمارا ایندھن ہے— اور یہی وجہ ہے کہ مسیح میں ہم جو حاصل کرتے ہیں اُس کے لیے شُکر گزار ہونا چاہیے۔
ہمارا اعتماد ہمیں کسی کام کو شروع کرنے اورزندگی میں ہرچیلنج کا مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ اگر ہمارے اندراعتماد نہیں ہے تو ہم خوف میں زندگی گزاریں گے اور کبھی بھرپورزندگی کا تجربہ نہیں کریں گے۔ اعتماد ہمیں دلیری، صاف دلی اور ایمانداری کے ساتھ زندگی کا سامنا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ ہمیں زور بخشتا ہے تاکہ ہم بے فکررہیں اورہمیں حفاظت کا احساس ہوتا رہے۔ یہ ہمیں خالص زندگی بسر کرنے کے قابل بناتا ہے۔
جب ہم خُدا میں اپنی حیثیت کو پہچانتے ہیں تو ہمیں ظاہری طور پر کسی اور کی طرح بننے کی جو ہم نہیں ہیں ضرورت نہیں رہتی کیونکہ ہم اس بات سے واقف ہوتے ہیں کہ ہماری حیثیت کیا ہے اور اسی میں ہماری سلامتی ہے — اورپھر چاہے ہم اپنے اِردگرد موجود لوگوں سے مختلف ہی کیوں نہ ہوں۔ اعتماد ہمیں پُرامن، خُوشی سے بھری زندگی گزارنے کی اجازت دیتا ہے۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، میں تجھ پر جو اعتماد رکھتا/رکھتی ہوں اس کے لیے میں شُکر گزار ہوں۔ تیرا شُکر ہو کہ مجھے غیر محفوظ، خوف زدہ، پریشان زندگی گزارنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میرا مستقبل روشن ہے اورمیں بلندیوں پراُڑسکتا/سکتی ہوں کیونکہ تُو مجھے وہ طاقت دیتا ہے جس کی مجھے ضرورت ہے۔