خُوشی کا ذریعہ

خُوشی کا ذریعہ

کیونکہ اَے خُداوند! تُو نے مُجھے اپنے کام سے خُوش کیا۔ مَیں تیری صنعت کاری کے سبب سے شادیانہ بجاؤُں گا۔  زبُور92  :  4

 اگر ہم اپنے مسائل کے بارے میں سوچتے رہیں گے تو اس سے ہماری خُوشی اور مسرت میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔ اپنی زندگی میں اچھّی باتوں پرغورکریں اور آپ کی خُوشی میں اضافہ ہو گا۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کی زندگی میں کوئی مسئلہ ہو لیکن اگر آپ اپنی زندگی کی اچھّی باتوں پر غور کریں گے تو آپ کو احساس ہوگا کہ آپ کی زندگی میں ابھی بھی کچھ اچھی باتیں ہیں۔ دُنیا ایسے لوگوں اور معاملات سے بھری پڑی ہے جو ہمیں خوش نہیں کرسکتے، اس لئے اگرہم خوش ہونے کے لئے اچھّے حالات کا انتظار کر رہے ہیں تو ہم ہمیشہ کے لیے انتظار ہی کرتے رہیں گے۔

اس لیے ہماری خُوشی اور مسرت کا انحصار بیرونی حالات پر نہیں بلکہ اس بات پر ہونا چاہیے کہ خُداوند ہمارے اندر بستا ہے۔ شُکر ہے کہ ہم یہ سیکھ سکتے ہیں کہ ہمیں کسی بھی بات کے بارے میں پریشان یا فکر مند نہیں ہونا چاہیے، بلکہ ہربات میں خُدا کا شُکر اور حمد کرنی ہے۔ پھروہ اطمینان جوسمجھ سے بالکل باہر ہے ہمارا ہوگا۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، خُوشی اور اطمینان کے لیے تیرا شُکر ہو۔ میرے اِرد گرد کے حالات سے قطع نظر، میں تیری تعریف کرنے کا انتخاب کرتا/کرتی ہوں اور یہ جانتا/جانتی ہوں کہ تُو میری خُوشی کا اصل منبع ہے۔ میری زندگی میں تیری  بھلائی کے لیے تیرا شُکر ہو۔میں فیصلہ کرتا/کرتی ہوں کہ میں تجھ پر اپنی اُمید رکھوں گا/گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon