خُوش اور مسرور رہیں

خُوش اور مسرور رہیں

خُداوند میں ہر وقت خُوش رہو [اُس میں خُوش، مسرور رہو]؛ پِھر کہتا ہُوں کہ خُوش رہو۔  فِلِپّیوں 4 :  4

اس دُنیا میں بہت سے سنگین واقعات رونما ہو رہے ہیں اور ہمیں ان سے باخبر رہنے اور ان کے لیے تیاررہنے کی ضرورت ہے۔ لیکن اِن سب کے باوجود ہم  خُدا کے رُوح کی مدد سے جو ہماری زندگی میں موجود ہے پُرسکون رہنا سیکھ سکتے ہیں اور حالات جیسے بھی ہوں ہم ان سے گھبرائے اور پریشان ہوئے بغیر ان کا سامنا کرسکتے ہیں۔

شُکر ہے، خُدا کی مدد سے، ہم اُس اچھّی زندگی سے لطف اندوز ہونے کا طریقہ سیکھ سکتے ہیں جو اُس نے اپنے بیٹے، یسوع مسیح کی موت اور جی اُٹھنے کے ذریعے ہمیں بخشی ہے۔ فلپیوں 4:4-7 میں دو بار پولس رسول ہمیں خوش رہنے کی تاکید کرتا ہے۔ وہ ہمیں تاکید کرتا ہے کہ پریشان نہ ہوں اور نہ ہی کسی چیز کے بارے میں فکر مند ہوں مگر دُعا کریں اور ہر حالت میں خُدا کا شُکر اَدا کریں — شکرگزاری کے لئے مشکل کے ختم ہونے کا انتظار نہ کریں۔

دُنیا میں ہمارے اِرد گرد ہونے والے تمام پریشان کن واقعات کے باوجود، ہمیں روزانہ  یہ اِقرار کرنے کی ضرورت ہے کہ "یہی ہے دِن جو خُداوند کا ہے ؛ ہم ہوں گے شاد، اور خوشی کریں گے۔”


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آج میرے اِرد گرد کیا ہو رہا ہے، میں تیرا شُکریہ ادا کرتا/کرتی ہوں کہ میں خُوش اور مسرور ہو سکتا/سکتی ہوں۔ تیرا شُکر ہے کہ میری خُوشی میرے حالات سے نہیں ہےمیری خُوشی تجھ میں پائی جاتی ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon