کیا آپ درست چیزوں کی تلاش میں ہیں؟

کیا آپ درست چیزوں کی تلاش میں ہیں؟

کیونکہ خدا کی بادشاہی (پسند کے)کھانے پینے ( کی تلاش) پرنہیں بلکہ اُس راستبازی(وہ حالت جس کے وسیلہ سے خدا کسی شخص کو قبول کرتا ہے) اورمیل ملاپ اوراس خوشی(دل میں)  پر موقوف ہے جو رُوح القّدس کی طرف سے ہوتی ہے۔ رومیوں ۱۴: ۱۷

رومیوں ۱۴ : ۱۷ کے مطابق خُدا کی بادشاہی کو پاک روح میں بھلائی، اطمینان اور خوشی کی زندگی سے تشبیہ دی گئی ہے۔

ہمیں اُس کی بادشاہی کی تلاش کرنی ہے لیکن بہت سے لوگ اپنی زندگی میں بہت سی اورچیزوں کی تلاش میں ہیں۔ وہ راستبازی، اطمینان اورخوشی سے خالی ہیں کیونکہ وہ اوراور چیزوں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔

میں بھی یہی سوچتی تھی کہ اگر میرے پاس دنیا کی تمام سہولتیں اور چیزیں ہوں گی تو میری زندگی میں کوئی فکر اوربےسکونی نہیں ہوگی۔ لیکن سامان کی زیادتی زندگی میں اطمینان نہیں لاسکتی۔ حقیقی اطمینان خدا کے ساتھ ایک ہونے سے آتا ہے۔

ہمیں اس سچائی کوسمجھناچاہیے کیونکہ میرا خیال ہے کہ مسیحیوں کی ایک بڑی تعداد اپنی تمام زندگی غلط چیزوں کی تلاش میں گزار رہی ہے جب کہ ہمارا اصل خزانہ یسوع میں ہے۔

پس آپ آج کس چیز کی تلاش میں ہیں؟ آپ کا خزانہ کیا ہے؟ دنیاوی چیزیں آخر کارآپ کو بے اطمینان چھوڑدیں گی لیکن اگر آپ خدا اور اس کی راستبازی اطمینان اور خوشی کی تلاش کریں گے تو آپ خدا کےاطمینان اور بھرپورزندگی کا تجربہ کریں گے۔ آج سےاُس کے پیچھے جائیں۔


یہ دُعا کریں:

اَے خدا آج میں دنیاوی چیزوں کی تلاش کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتا/کرتی ہوں کیونکہ وہ مجھے آسودگی نہیں بخش سکتیں۔ میں تیرے ساتھ ایک ہونا چاہتا/چاہتی ہوں پس میں تیری راستبازی، اطمینان اور خوشی کی تلاش کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon