درست کام کرتے جائیں

درست کام کرتے جائیں

اور تُم اَے بھائِیو! نیک کام کرنے میں ہِمّت نہ ہارو [لیکن کمزور ہوئے بغیر اچھّا کام جاری رکھو]۔   2 تھِسّلُنیکیوں 13:3

تاریخ ایسے لوگوں کی مثالوں سے بھری پڑی ہے جو عظیم کام کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں— پھر بھی اگر ہم اُن کی زندگیوں کا بغور جائزہ لیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ وہ کامیاب ہونے سے پہلے ہی بری طرح ناکام ہوچکے تھے۔ اُن کی اَصل طاقت  نہ تو اُن کی قابلیت تھی اور نہ ہی ان کا اپنا زور۔ مندرجہ ذیل مثالوں پرغور کریں:

  • این بی اے لیجنڈ باسکٹ بال کے کھلاڑی مائیکل جارڈن کو ایک بار ان کی ہائی اسکول باسکٹ بال ٹیم سے نکال دیا گیا۔
  • مشہور اداکار فریڈ آسٹائر کو اپنے پہلے آڈیشن کے بعد کہا گیا کہ : "ایکٹ نہیں کر سکتا۔ تھوڑا سا گنجا ہے۔ تھوڑا ڈانس کر سکتا ہے۔”
  • مصنف میکس لوکاڈو جن کی کتابیں بہت بڑی تعداد میں پڑھی جاتی ہیں کی پہلی کتاب کو 14 پبلشرز نے مسترد کر دیا تھا۔
  • والٹ ڈزنی کو ایک اخبار سے نکال دیا گیا کیونکہ اس کے پاس نئے خیالات کا فقدان تھا۔

ان لوگوں نے مختلف شبعوں میں کامیابی حاصل کی لیکن ان میں ایک چیز مشترک تھی: مستقبل مزاجی۔ ہارماننے سے اِنکارکرنا اعتماد کی علامات میں سے ایک ہے اور شُکر ہے کہ آپ مسیح پر اعتماد کرسکتے ہیں۔ وہ کرتے رہیں جو آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے لیے صحیح ہے اور آخر کار آپ اپنی کامیاؓبی سے جس کی آپ کو خواہش تھی لطف اندوز ہوں گے۔


شُکرگزاری کی دُعا

مَیں شُکر گزار ہوں اَے باپ کہ ناکامی سیکھنے کا ایک ذریعہ ہے۔ ناکامی کے باوجود بھی آگے بڑھنے کے لیے جس اعتماد اور مستقبل مزاجی کی ضرورت ہے اُس کے لیے آج میری مدد کر۔ میں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ جب تک میں ہارنہیں مانوں گا/گی اُس وقت تک جیت میری ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon