دروازہ کھولیں

دیکھ میں دروازہ پر کھڑا ہوا کھٹکھٹاتا ہوں۔ اگر کوئی میری آواز سُن کر دروازہ کھولے گا تو میں اُس کے پاس اندر جاکر اُس کے ساتھ کھانا کھاوٗں گا اور وہ میرے ساتھ [کھانا کھائے گا] ۔  (مکاشفہ ۳ : ۲۰)

جب میں نے اپنے دِل کا دروازہ کھولا تاکہ پاک رُوح کو میرے باطن میں بھرپور خدمت کا موقع ملے تواُس نے مجھ سے میری زندگی ک حصّہ کے تعے ہرلق سے کلام اور کام کرنا شروع کردیا؛ کوئی ایسا کام نہیں تھا جس میں وہ شامل نہ ہو۔ مجھے یہ بات بہت پسند تھی لیکن دوسری طرف مجھے یہ بالکل پسند نہیں تھا؛ شاید آپ میری بات سمجھ گئے ہوں گے۔

خُدا نے میرے طرزِ گفتگو کے بارے میں مجھ سے کلام کیا  یعنی میں لوگوں سے اورلوگوں کے بارے میں کیا بات کرتی ہوں۔اس نے مجھ سے روپیہ پیسہ کےاستعمال کےتعلق سے بات کی، میرے پہناوے کے تعلق سے بات کی، میری دوستی کن لوگوں سے ہے اور میں محضوظ ہونے کے لئے کیا کرتی ہوں۔ اس نے میری سوچوں اور رویے کے بارے میں مجھ سے با ت کی۔ میں نے جانا کہ وہ میری زندگی کے گہرے رازوں سے بھی واقف ہے اور اس سے کچھ بھی چُھپا ہوا نہیں ہے۔ اب وہ میری زندگی کے ’’مخصوص کمروں‘‘ میں بند نہیں تھا بلکہ ایسا لگتا تھا کہ وہ میرے پورے گھر میں بھاگ رہا ہے! میں نہیں جانتی تھی کہ وہ میری زندگی کے کون سے پہلو کے بارے میں بات کرنا شروع کردے گا۔ جیسا کہ میں نے ذکر کیا ہے یہ بہت ہی خوشی کی بات تھی لیکن یہ ایک چیلنج کی مانند بھی تھا کیونکہ میں جانتی تھی کہ جب وہ مجھ سے کلام کرے گا تومجھے اپنی زندگی میں بہت سے تبدیلیاں پیدا کرنی پڑیں گی۔

ہم سب زندگی کے کسی نہ کسی حصّہ میں تبدیلی چاہتے ہیں لیکن جب ایسا ہوتا ہے تو ہم خوف زدہ ہو جاتے ہیں۔ اکثر ہم اپنی زندگیوں میں توتبدیلی چاہتے ہیں لیکن طرزِ زندگی میں نہیں۔ ہوسکتا ہے کہ جوکچھ ہماری زندگی میں ہے وہ ہمیں پسند نہ ہولیکن جب ہمارے سامنے ان کا نعم البدل رکھا جاتا ہے تو ہم سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ بہتر کیا ہے۔ ہم بے چین اور خوف زدہ ہوجاتے ہیں کہ شاید اب  ہمارا اپنی زندگیوں پر کوئی اختیار نہیں رہے گا اور کسی اوراس پر قابض ہوتے ہوئے ہم دیکھ نہیں سکتے۔

جب خُدا ہماری زندگی میں کام کرتا ہے اُس وقت اس کی آواز سُننا اور اُس کی فرمانبرداری کرنے کا مطلب اُس کی خوشی اور جلال کے لئے زندگی بسر کرنا ہےنہ کہ اپنے لئے۔ جب ہم اپنی زندگی کے ہر دروازے کو اس کے لئے کھولیں گے اس وقت ہم اضطراب اورگھبراہٹ کا شکار ہوسکتے ہیں لیکن میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ ایسا کرنا فائدہ مند ہوگا۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  اپنی زندگی کے ہر حصّہ میں خُدا کو دعوت دیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon