جو مجھ پر اِیمان لائے گا(جو میرے ساتھ لپٹا رہے گا،مجھ پر بھروسہ کرے گا اور مجھ پر انحصار کرے گا) اس کے اندر سے جیسا کہ کتاب مقدس میں آیا ہے زندگی کے پانی کی ندیاں جاری (مسلسل)ہوں گی۔ یوحنا ۷: ۳۸
مسیح میں اِیماندارکی حیثیت سے پاک روح ہمارے اندرسکونت کرتا ہےاورہماری روحوں میں بستاہے۔ وہ ہمارے اندرزندگی کا دریا ہے۔ ہمارے اندریہ دریا خدا کی ایک بے حد شانداربخشش ہے۔ یہ اچھّی صحت، مثبت سوچ ، فراخدلی اور معاف کرنے والے رویہ کے ذریعہ سے بہتا ہے۔
بہر حال بہت سے لوگ ایسے ہیں جنھوں نے اپنے دریا کوبہنےسے روک دیا ہے۔وہ ہمیشہ بے دل رہتے ہیں اور اپنی ساری کوشش کے باوجود اس حالت میں سے نکلنے میں کامیاب نہیں ہوتے۔ان کی زندگی میں بہت سال کی لاپراہی کی وجہ سے بہت تیزی سے بہتا ہوا دریا ایک چھوٹی سی ندی میں تبدیل ہو چکا ہے۔ کیا آپ ایسے لوگوں کو جانتے ہیں؟کیا کہیں یہ آپ کی زندگی کی حالت تو نہیں؟
اگرآپ اپنے دریا کو تمام کثافتوں سے پاک نہیں کریں گے تو ہرکام مشکل لگے گا آپ بے ہمتی اور خالی پن کا شکار رہیں گے۔آپ اس پانی سے اپنی پیاس نہیں بجھا سکیں گے جو آپ کی پیاس کو حقیقی طور پر بجھا سکتا ہے۔
آج ہی یہ فیصلہ کریں کہ آپ کیچڑ میں ہاتھ پاوٗں نہیں مارتے رہیں گے بلکہ خدا سے دُعا کریں کہ وہ ساری گندگی کو صاف کرنے میں آپ کی مدد کرے اور ان چیزوں کو آپ پر ظاہر کرے جو آپ کی راہ میں رکاوٹ کا باعث ہیں تاکہ آپ ان سے چھٹکارا پا سکیں اورزندگی کے دریا کے پُراطمینان بہاوٗ سے لطف اندوز ہو سکیں۔
یہ دُعا کریں:
اَے خدا میں چاہتا/چاہتی ہوں کہ زندگی کا دریا میرے اندر بہتا رہے۔ مجھ پران رکاوٹوں کو ظاہر کرجو بہاوٗکو روکے ہوئے ہیں اوران کو صاف کرنے میں میری مدد فرما۔