دشمن کے پاس بھی ایک منصوبہ ہے

دشمن کے پاس بھی ایک منصوبہ ہے

تم ہوشیاراور بیدار(معتبرسوچ،خودضبطی) رہو،تمہارا مخالف ابلیس گرجنے والے شیر ببر(خون خوار درندہ) کی طرح ڈھونڈتا پھرتا ہے کہ کس کو پھاڑ کھائے۔ ۱ پطرس ۵ : ۸

خدا نے آپ کی زندگی کے لئے ایک منصوبہ بنایا ہے، لیکن ابلیس نے بھی آپ کی زندگی کے تعلق سے منصوبہ بنا رکھا ہے۔ جس کی وجہ سےبائبل ہمیں بتاتی ہے کہ ہماری زندگی میں توازن ہونا چاہیےاور ہمیں(پُرسکون،سنجیدہ)ہوشیاراورہروقت بیدارہوناچاہیے۔

پُرسکون کے معنیٰ ہیں’’نظم و ضبط‘‘؛سنجیدہ کے معنیٰ ہیں’’متقی‘‘؛ہوشیار کےمعنیٰ ہیں’’پُر عزم‘‘ اور بیدار کے معنیٰ ہیں’’محتاط رہنا‘‘۔ ہمیں ہر وقت اس طریقہ سے زندگی بسر کرنی ہے۔ یہ سنجیدہ معاملہ ہے۔

لیکن ہمیں دشمن کے ساتھ جنگ کرنے کے لئے سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔ جب بھی خدا آپ کو دشمن کے حملہ کے تعلق سے آگاہ کرے تو اُس وقت ہاتھ پرہاتھ رکھ کر بیٹھے نہ رہیں۔ یہ سنجیدہ ہونے اور ابلیس کا مقابلہ کرنے کا وقت ہے۔

خدا کا منصوبہ ہمارے لئے یہ ہے کہ ہم مسیح میں فتح سے بڑھ کر غلبہ حاصل کریں۔ ہمیں دشمن کے منصوبہ میں قید بن کر زندگی گزارنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسی وقت حکمتِ عملی پر غور کریں۔ خدا کے ساتھ سنجیدہ ہو جائیں،پاک روح کی تحریک کے مطابق چلیں،اور دشمن کے خلاف پہرہ لگا دیں، اور آپ دشمن کو ہر حملہ میں شکست دیں گے۔


یہ دُعا کریں:

اَے خدا میں تیرے منصوبہ کو چنتا/چنتی ہوں، نہ کہ دشمن کے۔ مجھے میری زندگی کے وہ حصے دکھا جن میں وہ مجھ پر حملہ کر رہا ہے اور اس کو شکست دینے میں میری رہنمائی کر۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon