دلیر لوگوں کی ضرورت ہے

دلیر لوگوں کی ضرورت ہے

سو مضبُوط (پُر اعتماد) ہو جا اور حَوصلہ رکھ ۔   یشُوع 6:1

اگرآپ خُدا کے لیے بڑے کام کرنے کا اِرادہ رکھتے ہیں تو اس کے  لئے ایک خوبی کا ہونا ضروری ہے اور وہ ہے دلیری۔ راہنما ہمیشہ سب سے زیادہ ہونہار لوگ نہیں ہوتے لیکن وہ دلیر لوگ ہوتے ہیں۔ وہ ہرنئے موقع کے لیے شُکر گزاری کرتے ہیں اور جب دوسرے لوگ خوف کے مارے پیچھے ہٹ جاتے ہیں تو وہ آگے قدم بڑھاتے ہیں۔ وہ اِیمان کے دلیرانہ قدم اُٹھاتے ہیں۔ وہ کبھی کبھار غلط فیصلہ کرسکتے ہیں، لیکن وہ زیادہ  تر درست فیصلے کرتے ہیں اور  کسی کی پرواہ نہیں  کرتے۔

خُدا ہم سے توقع کرتا ہے  کہ ہم بڑھیں، پھلدارہوں اور پھیل جائیں (دیکھیں پیدائش 28:1)۔ وہ حوصلہ مندی کو سراہتا ہے؛ درحقیقت، وہ ان لوگوں سے اس کا مطالبہ کرتا ہے جو اُس کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ خُداوند نے یشوع کو بتایا کہ وہ موسیٰ کی جگہ لے کر بنی اسرائیل کو وعدہ کی ہُوئی سرزمین میں لے جائے گا، لیکن ایک شرط تھی: اسے مضبوط ہونا اور حوصلہ رکھنا تھا۔ خُداوند یشوع کے ساتھ تھا تاکہ اُسے وہ حوصلہ دیا جائے جس کی اُسے ضرورت تھی —  وہ آپ کے ساتھ بھی ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ میں تیرا/تیری شُکرگزار ہوں کہ جب میں پریشان کن حالات سے گزرتا / گزرتی ہوں تو تُو مجھے ضرورت کے مطابق حوصلہ دیتا ہے۔ میَں تیرا شُکر اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو میرے ساتھ ہے اور مجھے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ تیرا شُکر ہے کہ مَیں مضبوط اور دلیر بن سکتا/سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon