دُعا سے قوّت حاصل کریں

اپھر وہ سخت [ذہنی] پریشانی میں مبتلا ہو کر اور بھی [زیادہ]  دِل سوزی سے دُعا کرنے لگا اور اُس کا پسینہ گویا خون کی بڑی بڑی بوندیں ہو کر زمین پر ٹپکتا تھا۔  (لوقا ۲۲ : ۴۴)

جب خُداوند یسوع مسیح کا صلیب پر جانے کا وقت نزدیک آرہا تھا اس نے اپنے ذہن اور جذبات میں ایک بڑی جنگ لڑی۔ اُس کو خُدا کی مرضی کو پورا کرنے کے لئے خُدا کے زور کی ضرورت تھی جیسا کہ بعض اوقات ہمیں  بھی ہوتی ہے۔ اُس نے دُعا کے وسیلہ سے زورحاصل کیا۔  بائبل بیان کرتی ہے کہ جب اُس نے دُعا کی تو فرشتے آکر اُس کی خدمت کرنے لگے۔

کبھی بھی یہ نہ سوچیں کہ جو خُدا کہہ رہا ہے وہ بہت مشکل ہے۔ جب آپ خُدا کی مرضی کو پورا کرنے کے لئے رضا مند ہو جاتے ہیں اور آپ اُس سے زور مانگتے ہیں تووہ ایسا کرے گا۔ خُدا اور انسانوں کو یہ بتانے میں اپنے الفاظ ضائع نہ کریں یہ کام ناممکن ہے۔ بلکہ اپنی قوت خُدا سے ہمت، یکسوئی اور زور مانگنے میں لگا دیں۔ میرے خیال میں یہ بڑی خوبصورت بات ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ خُدا کسی فردِ واحد کےساتھ شراکت کرتا ہے اوراُس کو توفیق بخشتا ہے تاکہ وہ ناممکن کام کو سَر انجام دے۔

بہت سے کام انسان اپنی طاقت سے نہیں کرسکتا لیکن خُدا کے نزدیک سب کچھ ممکن ہے۔ شاید آج آپ کو کسی بحران یا مشکل کا سامنا ہو؛ اگر ایسا ہےتو میں آپ سے کہنا چاہتی ہوں کہ آپ خُداوند یسوع مسیح کی اس جدوجہد کو یاد رکھیں جس کا سامنا اس نے باغِ گتسمنی میں کیا۔ اس نے ایسا دباوٗ محسوس کیا کہ اس کا پسینہ خون کی بوندیں بن کر ٹپکنے لگا۔ اگر اُس نے خُدا کے زور سے اُس کام کو سَرانجام دے دیا تو آپ بھی دُعا کے وسیلہ سے فتح حاصل کرسکتے ہیں ۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا آپ کوکبھی بھی کوئی ایسا کام کرنے کے لئے نہیں کہتا جو آپ کی صلاحیت سے باہرہو، وہ آپ کے ساتھ ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon